مصر : پہلی مرتبہ کابینہ میں 6 خواتین شامل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th January 2018, 12:16 PM | عالمی خبریں |

قاہرہ16جنوری16جنوری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )السیسی کے دور اقتدار کے نئے مصر میں روشن خیالی اور جدت پسندی عود کر آئی ہے اور ایک بار پھر مصر میں جمال عبدالناصر کے دور کا آغاز ہو چکا ہے ۔ اتوار کے روز دو خواتین وزراء کے تقرر کے نتیجے میں 1962 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ حکومتی کابینہ میں بیک وقت 6 خواتین وزراء شامل ہیں۔وزیراعظم ڈاکٹر شریف اسماعیل کی سربراہی میں موجودہ مصری کابینہ میں شامل 6 خواتین وزراء یہ ہیں : وزیر یک جہتی ڈاکٹر غازہ والی ، وزیر منصوبہ بندی ڈاکٹر ہالہ السعید ، وزیر ہجرت نبیلہ مکرم ، بین الاقوامی تعاون کی وزیر ڈاکٹر سحر نصر ، وزیر سیاحت ڈاکٹر رانیا اور وزیر ثقافت ایناس عبداالدائم۔مصر میں 25 ستمبر 1962 کو صدر جمال عبدالناصر نے حکمت ابو زید کو سماجی امور کا وزیر مقرر کیا تو وہ ملکی تاریخ میں پہلی خاتون وزیر تھیں۔ اس کے بعد سے اب تک مصری کابینہ میں 27 خواتین وزراء4 کا تقرر کیا جا چکا ہے۔موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی کے دور میں مجموعی طور پر اب تک دس خواتین نے مختلف وزارتوں کے قلم دان سنبھا لے ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔