بی جے پی کے دلت کارڈپر کانگریس کا کسان کارڈ، صدر کے لیے سوامی ناتھن پہلی پسند،شیوسیناکاساتھ ممکن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st June 2017, 12:03 PM | ملکی خبریں |

پرتیبھاکے خلاف شیخاوت کواتارکرجس طرح بی جے پی خواتین مخالف نہیں ہوئی،اسی طرح کووندکی مخالفت بھی دلت کی مخالفت نہیں ہوگی
نئی دہلی، 20؍جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )صدر کے لیے رام ناتھ کووند کے نام پر اپوزیشن خیموں سے حمایت کی اپیل کے درمیان اب نئی خبر آ رہی ہے۔ذرائع کے مطابق ، صدر کے لیے کانگریس کی پہلی پسند سبز انقلاب کے بانی ایم ایس سوامی ناتھن ہیں۔دراصل، بی جے پی کے دلت کارڈکے سامنے کانگریس کسان کارڈکھیلنا چاہتی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ باقی اپوزیشن جماعتوں سے بات چیت کے بعد کانگریس جلد ہی سوامی ناتھن سے رابطہ کرے گی۔ذرائع کے مطابق، کانگریس کسی سیاستدان کے بجائے ممتاز اورمعزز چہرے کوصدر کے امیدوار کے طورپرپیش کرناچاہتی ہے۔ساتھ ہی کانگریس کو سوامی ناتھن کے نام پر شیوسینا کا ساتھ ملنے کی بھی امیدہے۔ایسے میں بی جے پی-شیوسیناکے درمیان چل رہی تلخی سے بھی مستقبل میں فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔سوامی ناتھن کے بعدکانگریس کی دوسری پسندگوپال کرشن گاندھی ہیں۔کانگریس کا ماننا ہے کہ جیسے پرتیبھا سنگھ پاٹل کے خلاف بی جے پی بھیرو ں سنگھ شیخاوت کو لڑاکر خواتین مخالف نہیں ہوئی، ویسے ہی کووند کے خلاف کسی دوسرے کوامیدوار کھڑاکرنے سے وہ دلت مخالف نہیں ہو جائے گی۔خبر یہ بھی ہے کہ اپوزیشن خیموں کے درمیان اتفاق رائے بنا ،تو دلت لیڈر میرا کمار کوبھی امیدوار بنایا جا سکتا ہے۔حالانکہ ، کسی بھی نام پر کانگریس اکیلے فیصلہ نہیں لے گی، باقی سبھی غیر این ڈی اے جماعتوں کے ساتھ بات چیت کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔کانگریس مانتی ہے کہ حالات مکمل طور بی جے پی امیدوار کے حق میں ہیں ، اس لیے اپوزیشن کا امیدوارمحض نظریہ کی علامت ہوگا اور اپوزیشن اتحاد 2019کے عام انتخابات میں کام آئے گا ۔کانگریس کو یہ بھی خدشہ ہے کہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار رام ناتھ کووند کی حمایت کر سکتے ہیں، کیونکہ کووند فی الحال بہار کے گورنر ہیں۔حالانکہ پارٹی یہ مانتی ہے کہ وہ صرف لالو یادو پر چیک رکھنے کے لیے اور بہار کے گورنر ہونے کی وجہ سے ہی حمایت کر سکتے ہیں، کانگریس کو یقین ہے کہ نتیش این ڈی اے کی حمایت نہیں کریں گے۔اگر رام ناتھ کووند کے سامنے کانگریس سمیت دوسری اپوزیشن پارٹیاں اپنا مشترکہ امیدوار اتار بھی دیتی ہیں، تو جیت ممکن نہیں ہے۔اس سے اپوزیشن کی کرکری ضرور ہو سکتی ہے۔ایسے میں کانگریس شیوسینا کو این ڈی اے سے اس انتخاب میں توڑنے کے لیے سوامی ناتھن کا نام لانا چاہتی ہے۔بتا دیں کہ شیوسینا نے ہی سب سے پہلے سوامی ناتھن کا نام پیش کیا تھا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...