بی ایم ٹی سی کرایوں میں معمولی کمی کا اعلان،مسافروں کی سہولت کیلئے عنقریب اسمارٹ کارڈ نظام: رام لنگا ریڈی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 14th April 2017, 1:34 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:13/اپریل(ایس او نیوز) دودھ اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ سے پریشان عوام کیلئے بی ایم ٹی سی نے راحت فراہم کرتے ہوئے ٹکٹ کی شرحوں میں کمی لانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی نے بتایا کہ عام بسوں میں دوسرے اسٹیج کیلئے 12 روپے کی بجائے دس روپے کئے گئے ہیں، جبکہ تیسرے، چوتھے اور آٹھویں اسٹیج کیلئے ایک روپے کا اضافہ کیا گیاہے۔ والوو بسوں میں ہر اسٹیج کیلئے پانچ روپے کم کئے گئے ہیں اور چند اسٹیجوں میں اضافہ بھی کیاگیا ہے، جس کا اطلاق 15 اپریل سے ہوگا۔ والوو بسوں میں پہلے اسٹیج کیلئے پندرہ روپیوں سے دس روپے کئے گئے ہیں۔ چوتھے اسٹیج کیلئے 45 سے 40اور چودھویں اسٹیج کیلئے 95 سے 90روپے کئے گئے ہیں۔ ان کے مطابق والوو بسوں میں سفر کرنے والے 35 فیصد اور عام بسوں میں سفر کرنے والے 50 فیصد مسافروں کو اس سے سہولت ہوگی۔ ان کے مطابق جنرل بسوں میں دوسرے اسٹیج پر تقریباً 30 فیصد مسافر سفر کرتے ہیں، جبکہ تیسرے، چھٹویں اور آٹھویں اسٹیج کیلئے دس فیصد مسافر سفر کرتے ہیں۔ ٹکٹ کی شرحوں میں کمی سے روزانہ جنرل بسوں سے 1.5لاکھ اور والوو بسوں سے تین لاکھ روپیوں کی آمدنی میں کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے بتایاکہ ٹکٹ کی شرحوں میں کمی سے مسافروں کی تعداد میں اضافہ کی توقع ہے۔ جنرل بسوں میں پہلے اسٹیج کیلئے پانچ روپے کی ٹکٹ برقرار رکھی گئی ہے۔ ان کے مطابق بی ایم ٹی سی کے ذریعہ مختلف کمپنیوں، سرکاری اداروں اور تعلیمی اداروں کو کنٹراکٹ کی بنیاد پر بس سرویس فراہم کی جارہی ہے۔جن میں جی پی ایس اور وائی فائی خدمات مہیا کی گئی ہیں۔ تعلیمی اداروں کو فراہم کردہ بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ بسوں کے اوقات معلوم کرنے کیلئے موبائل ایپ بھی متعارف کرایا گیاہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ ماہانہ پاس کی شرحوں میں کسی بھی طرح کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اعداد وشمار کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ چالیس فیصد بس نقصان میں چل رہی ہیں۔ چالیس فیصدبسیں نہ فائدہ نہ نقصان میں چل رہی ہیں، جبکہ صرف 18 فیصد بسیں منافع میں چل رہی ہیں۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹ بندی اور احتجاجات کے سبب بی ایم ٹی سی کو کافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تنخواہوں میں اضافہ سے ماہانہ بارہ کروڑ اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سے 18کروڑ روپیوں کا افزود بوجھ پڑا ہے۔رواں سال کے آخر تک حکومت کی جانب سے دیڑھ ہزار بسیں مہیا ہوں گی، جبکہ کنٹراکٹ کی بنیاد پر دیڑھ ہزار بسیں حاصل کی جائیں گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایاکہ چلر کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے مسافروں کو اسمارٹ کارڈ فراہم کئے جائیں گے، جوپری پیڈ طرز پر ہوں گے۔ ان کے مطابق بی ایم ٹی سی کیلئے 150الیکٹرک بسوں کی خریداری کاعمل آخری مراحل میں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔