الیکٹرانک اور سوشیل میڈیا کی نگرانی کیلئے خصوصی سیل قائم: پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 23rd March 2017, 11:39 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:23/مارچ(ایس او نیوز)الیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ عوام کی نجی زندگی اور دیگر امور کو بہت زیادہ اچھالے جانے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے بتایاکہ اس سلسلے پر روک لگانے اور کارروائی کرنے کیلئے کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک ضوابط کے تحت ریاستی اور ضلعی سطح پر ایک نگرانی کمیٹی قائم کی جائے گی۔کسی بھی الیکٹرانک ٹی وی چینل کی طرف سے اگر عوام کو ایسی شکایت کا سامنا ہے تو وہ اس کمیٹی سے شکایت کرسکتے ہیں۔اسی طرح کی ایک کمیٹی سوشیل میڈیا کیلئے بھی قائم کی گئی ہے۔ اسپیشل میڈیا مانیٹرنگ اور ٹیکنیکل سیل کے نام سے یہ کمیٹی ضلع اور ریاستی سطح پر کام کرے گی۔ بی جے پی اراکین تارا انو رادھا اور گنیش کارنک کی طرف سے یہ معاملہ توجہ دلاؤ نوٹس کے تحت اٹھائے جانے پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ضلع اور تعلقہ سطح پر کمیٹیاں 2012 سے قائم ہیں۔ ضلعی سطح پر کمیٹی کی صدارت ڈپٹی کمشنر کرتے ہیں جن میں ضلع انفارمیشن آفیسر کو ممبر سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ مختلف چینلوں کی طرف سے نجی زندگی کے متعلق دکھائے جانے والے قابل اعتراض مواد کا یہ کمیٹی جائزہ لیتی ہے اور اگر قانون شکنی ہوئی ہے تو متعلقہ چینل کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی جاتی ہے۔شکایات کی سنگینی کی بنیاد پر مقامی کیبل چینلوں کے خلاف اگر الزام ثابت ہو تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کا اختیار اس کمیٹی کو ہوگا۔ سوشیل میڈیا کے معاملے میں بھی ایسی ہی کمیٹی قائم کی جائے گی۔ سوشیل میڈیا پر نظر رکھنے کیلئے بنگلور اور منگلور پولیس کمشنروں کی حدود میں ایسا سیل کام کررہا ہے، دیگر مقامات پر اس طرح کے سیل جلد شروع کئے جائیں گے، اس سلسلے میں ریاستی حکومت ایک نیا قانون لانے پر بھی غور کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سوشیل میڈیا کا غلط استعمال کرتے ہوئے کسی بھی شخص کو بدنام کرنا آسان ہوچکا ہے، انہوں نے کہاکہ گزشتہ ہفتہ لندن میں منعقد سائبر کرائم کانفرنس میں انہوں نے شرکت کی، جس میں اس طرح کے جرائم سے نمٹنے کے امکانات پر کافی غور وخوض ہوا۔ وزیر داخلہ نے بتایاکہ ریاستی آئی آئی ڈی میں اس طرح کا ایک سائبر سیل قائم کیا جاچکا ہے۔ ریاستی سطح کے سائبر سیل کی نگرانی ایک ڈی سی پی کریں گے۔اس میں ایک پولیس انسپکٹر، ایک سب انسپکٹر، ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور پانچ کانسٹبل متعین رہیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔