مے ویدر نے کارنر مک گریگر کو شکست دیکر اپنی 50ویں جیت حاصل کی

Source: S.O. News Service | Published on 27th August 2017, 9:25 PM | اسپورٹس |

نیویارک،27اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پانچ بار کے ورلڈ چمپئن امریکہ کے معروف باکسر فلوئیڈ مے ویدر نے اپنے حریف کونر مک گریگر کو دسویں راؤنڈ میں شکست دی اور اس طرح وہ اپنے 50ویں مقابلے میں بھی ناقابل شکست رہے۔لاس ویگاس میں ہونے والا یہ میچ باکسنگ کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا اب تک کا سب سے زیادہ رقم والا مقابلہ تھا۔یہ مقابلہ لاس ویگس کے ٹی موبائل ایرینا میں ہوا جس کے آغاز میں یو ایف سی (الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپیئن شپ)کے ابھرتے ہوئے معروف باکسر کونر مک گریگر نے مے ویدر پر تابڑ توڑ حملے کیے۔کونر کا یہ پہلا پیشہ ور میچ تھا جنھوں نے اپنی پہنچ کے مطابق زبردست کوششیں کیں لیکن دسویں راؤنڈ میں بالآخر جیت تجربے اور شعور کی ہوئی جس میں مے ویدر کی صلاحیت اور تجربہ کام آیا۔پہلے ہی راؤنڈ میں کونر نے ایک شاندار اپر کٹ لگا کر اپنے حریف کے زیر کرنے کی کوشش کی۔ ان کا انداز بھی ٹھیک تھا لیکن لڑائی کے دوران ایسا کم ہی لگا کہ وہ مے ویدر جیسے تجربہ کار باکسر کو مات دے پائیں گے۔
امریکی باکسر مے ویدر عالمی مقابلوں سے ریٹائر ہو چکے تھے لیکن اس فائٹ کے لیے دس کروڑ ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی تھی جس کے لیے رنگ میں وہ پھر واپس آئے۔ اس مقابلے کے لیے وہ ایک منصوبے کے ساتھ میدان میں اترے تھے اور اسے بڑی خوبی سے سر انجام دیا۔میویدر کو اس فائٹ سے ممکنہ طور کل ملا کر 30کروڑ ڈالر آمدن کی توقع ہے۔آخری راؤنڈ میں جب آئرلینڈ کونر تھک گئے تو اس وقت مے ویدر نے ان پر دباؤ بڑھانا شروع کیا اور نویں راؤنڈ میں تو وہ اپنے حریف کا پیچھا کرتے نظر آئے۔ اس مرحلے پر مے ویدر کے بیشتر کامیاب شاٹ کی بدولت کارنر کے پیر لڑکھڑانے لگے۔دسویں راؤنڈ میں تو کونر بس رسّی کے آس پاس ہی رہے اور اب ان سے کچھ بھی نہیں ہو پارہا تھا۔ ریفری نے اس وقت فائٹ کو روکنا مناسب سمجھا اور اس طرح میچ ختم ہو گیا۔
ممکن ہے کہ بعض لوگوں کو ریفری رابرٹ بائرڈ کا یہ قدم تھوڑا جل بازی والا لگا ہو کیونکہ ابتدا میں کونر نے جو کوششیں کی تھی اس سے سکور بورڈ پر یہی لگتا تھا کہ وہ مقابلے میں جمے ہوئے ہیں۔لیکن 29سالہ باکسر میں اب دم خم نہیں رہ گیا تھا اور وہ لڑ کھڑا رہے تھے۔ ان کی کوششوں کو تو سراہا جانا چاہیے لیکن مے ویدر کا شعور اور ان کی ناقابل شکست صفت ان کے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی برقرار رہی۔جن لوگوں نے یہ میچ دیکھا وہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ انھوں نے تاریخ رقم ہوتے ہوئے دیکھی کیونکہ اس مقابلے میں ہی مے ویدر نے راکی مارکینیو کا 49مقابلوں کا ریکارڈ توڑا اور اپنے 50ویں میچ بھی ناقابل شکست رہے۔انعامی رقم کے لحاظ سے بھی یہ اب تک کا سب سے بڑا میچ تھا۔ اس دیکھنے کے لیے بروس ولس اور جینیفر لوپیز جیسی شخصیات بھی سٹیڈیم میں موجود تھیں۔تاہم بعض لوگوں نے اس بات پر تنقید کی ہے کہ ٹکٹ بے حد مہنگا تھا جس کی وجہ سے 20ہزارکی گنجائش والے سٹیڈیم میں صرف 14ہزار کے قریب لوگ ہی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...