کیا فلوریڈا اسکول میں قتل عام کی پیشگی خبر دے دی گئی تھی؟

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th February 2018, 9:20 PM | عالمی خبریں |

فلوریڈا17فروری ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )دو روز قبل امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک ہائی اسکول کے طلباء پر اندھا دھند فائرنگ کے جرم میں قصور وار قرار دیے گئے 19 سالہ ملزم کے حوالے سے ایک نیا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم نے ایک سال پہلے اسکول میں قتل عام کے خطرناک عزائم ظاہر کر دیے تھے۔خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے FBI نے اپنی تفتیش میں بتایا کہ سوشل میڈیا پر’نیکولس کروز‘ کے نام بنے صفحے پر پوسٹ کردہ ایک جملہ ملا ہے۔ نیکولس کروز نامی اس شخص نے لکھا ہے کہ’عن قریب میں اسکول کا پیشہ ور بندوق بردار نشانہ باز کے طورپر مشہور ہوں گا‘۔ یہ جملہ ایک سوالیہ نشان ہے۔ کیونکہ اسکول پر بچوں پر فائرنگ میں ملوث ملزم کا نام بھی نیکولس کروز ہی ہے۔ کیا سوشل میڈیا پر پوسٹ کردہ صفحہ اسی کا ہے۔ اگر اس کا جواب ’ہاں‘ میں ہے تو اس سے واضح ہوتا ہے کہ ملزم نے بہت پہلے ہی اسکول میں قتل عام کے اپنے خطرناک عزائم کی پیش گوئی کر دی تھی۔’ایف بی آئی‘ کے مطابق ملزم نے بندوق کی خریداری میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے ہیں۔ سوشل میڈیا پر موجود مبینہ طور پر اس کے صفحے سے اس کے پہلے سے خطرناک عزائم کا اندازہ ہوتا ہے۔’FBI‘ کے ایک سینیر عہدیدار کین روبرٹ لاسکی کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ادارے کے پاس ایسا کوئی ثبوت نہیں جس کی بناء پر یہ کہا جا سکے کہ ملزم کب اور کہاں کوئی خطرناک کارروائی کا ارادہ رکھتا تھا۔اگرچہ یہ جملہ اور اس سے متصل ایک فوٹیج ویڈیو شیئرنگ ویب سائیٹ سے ہٹا دی گئی مگر کروز کا نام اس وقت دوبارہ سامنے آیا جب اس نے مارگوری اسٹومن ڈوگلاس ہائی اسکول پر فائرنگ کر کے 17 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ملزم کو جمعرات کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس کے خلاف فرد جرم بھی پیش کی گئی۔ فرد جرم میں اس پر 17 الزامات عاید کیے گئے ہیں۔ ملزم کی خاتون وکیل دفاع کا کہنا ہے کہ ان کے موکل کو اپنے جرم پر شرمندگی ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے فوری بعد ملزم نے اعتراف جرم کر لیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...