سرسی تعلقہ کی ورداندی میں سیلاب:400ایکڑ زمین زیرِ آب ، فصل برباد ، بھاری نقصان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th July 2018, 9:28 PM | ساحلی خبریں |

سرسی :16/جولائی (ایس اؤ نیوز) اترکنڑا ضلع سرسی تعلقہ کے اجمرنے اور بنواسی دیہات کو منسلک کرنے والا برج ،وردا ندی میں طغیانی کے سبب مکمل ڈوب جانے، فصل اور عوامی ملکیت کو بھاری نقصان پہنچنے  کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مسلسل برستی بارش کے سبب وردا ندی  بھرپور بہنے سے سیلاب برپا ہواہے۔ ندی میں  طغیانی کے سبب اجمرنی اور مگولی دیہاتوں کے کھیتوں میں پانی گھسنے سے پوری دھان فصل برباد ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ قریب 400ایکڑ زمین سیلاب کی وجہ سے پانی پانی ہونے سے کسانوں کے ساتھ عوام کو بھی بھاری نقصان ہونے کا ذرائع نے خبردی ہے۔ اگر ندی میں پانی کا بہاؤ اور سطح میں اضافہ ہوتاہے تو پیشگی اقدامات کرنے کا افسران نے عندیہ دیا۔ جس کے چلتے ندی کنارے کے باشندوں کے لئے بازآباکاری مراکز کا قیام کرتے ہوئے انہیں منتقل کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔