مولانااسرارالحق قاسمی کی سربراہی میں ۳۰؍ہزار سیلاب سے متاثرہ خاندان کے مابین ریلیف کا کام جاری

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th September 2017, 8:46 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

پورنیہ 27/ستمبر (ایس او نیوز/پریس ریلیز) سیما نچل میں سیلاب کا پانی تو ختم ہو گیا ہے لیکن متاثرین عوام کو دو وقت کی روٹی جوڑنا مشکل ہورہا ہے، خاص کر ان گاؤ ں کی حالت نہایت تکلیف دہ ہے جہاں سیلاب کے قہر نے لوگوں کے جان و مال سمیت وہاں کی سڑکوں کو گڈھوں میں تبدیل کر دیاہے۔مختلف رفاہی اداروں کی جانب سے ایسے علاقوں میں ریلیف کاکام کیا جارہا ہے۔

آج آل انڈیا تعلیمی وملی فاونڈیشن کی جانب سے ضلع کے بائسی بلاک کے سگوا مہانند پور، باغ ڈوپ، اجین، بھسوا ٹولی سمیت درجنوں گاؤں کے سیلاب متاثرین کے درمیان 5 کلو چاول، ایک کلو چینی ،دال، چنا ، چوڑا اورنہانے و کپڑے دھو نے کا صابن وغیرہ قریب 10 کیلو سامان کے ریلیف پیکٹس تقسیم کئے گئے۔اس موقع پرفاؤنڈیشن کے سکریٹری مولانا نوشیراحمد نے بتایا کہ مقامی رکن پارلیمان   مولانا اسرارالحق قاسمی کی نگرانی میں مختلف رفاہی اداروں اور اہل خیر حضرات کے تعاون سے سیلاب زدگان کے درمیان 30ہزار ریلیف پیکٹس تقسیم کیے جارہے  ہیں۔ بائسی میں 2 ہزار سے زائدپیکٹ، ڈگروا بلاک میں 15 سو ،اموربلاک میں دوہزار ،بیسا بلاک میں 16سو پیکٹ، اس کے علاوہ کشن گنج کے بہادرگنج، کوچا دھامن، ٹھاکر گنج پوٹھیا بلاکوں اورارریہ و کٹیہار کے مختلف علاقوں میں فاؤنڈیشن کی ٹیم کے ذریعہ سیلاب متاثرین تک امدادی سامان پہنچائے جارہے ہیں ۔

مولانا نوشیر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی حالت بہت خراب ہے، اکثر سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ ان لوگوں تک ریلیف نہیں پہنچ سکا ہے، صرف بائسی کے باغ ڈوپ گاؤں میں 122 خاتون بیوہ اور بے سہارا ہیں اور 9 مردو خواتین آنکھوں سے معذور ہیں،جو پہلے ہی مصیبتوں سے دوچار تھے مگر سیلاب کے بعد ان کی حالت اور بھی خستہ ہوگئی ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ متاثرین کی حقیقی صورت حال کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقامی ایم پی وصدرفاؤنڈیشن مولانا اسرارالحق قاسمی کی سربراہی میں متاثرین کے درمیان ریلیف کاکام کیا جارہاہے اور آئندہ سردی کے موسم میں ضرورت مندوں کے درمیانکمبل تقسیم کر نے کا بھی منصوبہ ہے جوان شاء اللہ اہل خیر حضرات کے تعاون سے پورا کیا جائے گا۔ 

مولانااسرارالحق قاسمی نے بیساوامورکا دورہ کیا
پورنیہ:گزشتہ ڈیڑھ ماہ قبل جب سے سیلاب آیاہے،مقامی ایم پی مولانا اسرارالحق قاسمی مسلسل تمام متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر حالات کا جائزہ لے رہے ہیں اور سیلاب متاثرین کی پریشانیوں کو دور کروانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔اسی سلسلے میں آج انھوں نے اپنے ساتھ انجینئروں کی ٹیم کولے کربیسااور امور بلاک کے گاؤں کاشی باڑی،متھوا ٹولی پوکھریا اورچلہانی وغیرہ پہنچ کر مقامی لوگوں اور انجینئروں کے ساتھ مہاننداو دیگر ندیوں کے کٹاؤ کے تعلق سے تبادلۂ خیال کرتے ہوئے ہدایت دی کہ کاشی باڑی شاہراہ کو پروٹیکشن دیوار کے ذریعہ اونچا کرنا ضروری ہے،تاکہ آئندہ کٹاؤ کی صورت سے بچا جا سکے،ساتھ ہی انھوں نے مہاننداندی کے ٹھوکر کوبولڈرپیچ سے کنٹرول کیے جانے ہدایت دی۔اس موقع پر مولانا کے ساتھ انجینئروں کی ٹیم میں سریش پرساد،رام اقبال مہتو، ایس ڈی اوارودن کمار پربھاکروغیرہ کے علاوہ علاقے کے سماجی نمائندگان اور سیلاب متاثرین بھی موجود رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...