چین میں طوفان بادوباراں، سیکڑوں پروازیں منسوخ

Source: S.O. News Service | Published on 12th August 2017, 10:20 PM | عالمی خبریں |

بیجنگ12اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)چین کے دارالحکومت میں ہفتے کو آنے والے طوفان بادو باراں کی وجہ سے بیجنگ کے ہوائی اڈے پر سیکڑوں پروازوں کی آمد و رفت کا نظام معطل ہو کر رہ گیا۔ دوسری طرف حکام نے متنبہ کیا ہے کہ بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے ان علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے کا خدشہ ہے جہاں رواں ہفتے ریکٹر اسکیل پر 7 شدت کا زلزلہ آ چکا ہے۔بیجنگ شہر کے حکام نے ہفتہ کو تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں 70 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے جو ممکنہ طور پر پہاڑی علاقوں میں اچانک سیلاب آنے کا باعث بن سکتی ہیں۔
دارالحکومت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے حکام نے ویب سائیٹ پر جاری ایک بیان میں مسافروں پر زور دیا ہے کہ وہ آنے جانے والی پروازوں کے بارے میں ویب سائیٹ سے معلومات حاصل کریں۔ویب سائیٹ کے مطابق چین کے مصروف ترین ہوائی اڈے پر مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے سے لے کر نصف شب تک پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ 182 تاخیر کا شکار ہیں۔بیجنگ میں ہر سال موسم گرما کے دوران اکثر شدید بارشیں ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ائیر پورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت کا نظام بری طرح متاثر ہوتا ہے۔چین کے قومی موسمیاتی مرکز نے ایک بیان میں ملک کے جنوب مغربی صوبے کے علاقے جیوزاؤ گو کے علاقے میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف کارکنوں کو بارش کی وجہ سے مٹی کے تودے اور آسمانی بجلی گر نے کا انتباہ کرتے ہوئے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ان بارشوں سے پہلے جمعہ کو اندرونی منگولیا میں آنے والے سمندری طوفان کی وجہ سے پانچ افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہوئے جبکہ اس کے علاوہ کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...