ماحولیات و جنگلات کے وزیر کو برخاست کرنے مینکا گاندھی نے مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ فڑنویس کو لکھا خط

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 7th November 2018, 10:59 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،07؍ نومبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے شیرنی کے مارے جانے کو لے کر ایک خط کے ذریعے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے  وزیر جنگلات سدھیر منگٹیوار کو عہدے سے برخاست کرنے پر غور کریں۔

منگل کو میڈیا میں مینکا گاندھی کی طرف سے فڑنویس کو لکھا ہوا ایک خط جاری ہوا۔اس خط میں مرکزی وزیر نے وزیر اعلیٰ سے کہاہے کہ میں آپ سے شیرنی کے غیر قانونی قتل کو لے کر ذمہ داری طے کرنے کی درخواست کر رہی ہوں۔ماحولیات وجنگلات کے وزیر سدھیر منگٹوار کو عہدے سے برخاست کرنے پر غور کریں۔مرکزی وزیر نے اپنے خط میں لکھاکہ اگر ماحولیات و جنگلات کے وزیر جانوروں کو بچانے کے بجائے ان کا قتل کراتے ہیں تو وہ یقینی طور پر اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔یہ کچھ ایسا ہی ہے کہ وزیر خواتین اطفال بچوں کی اسمگلنگ کرنے والوں کے لیے کام کرے۔گاندھی نے کہا کہ وہ گزشتہ دو ماہ سے ریاست کے وزیرجنگلات سے شیرنی کو لے کر بات کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ اگر جنگلات و ماحولیات کے وزیرتھوڑا سا بھی حساس ہوتے تو شیرنی کو بچایا جا سکتا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...