جشن یوم آزادی کے موقع پر مدرسہ صفہ میں مولانا سید انظر شاہ قاسمی نے لہرایا ترنگا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th August 2018, 5:04 PM | ریاستی خبریں |

بنگلور، 16 ؍اگست(ایس او نیوز؍محمد فرقان) یوم آزادی کے موقع پر مدرسہ صفہ، بیٹاداسنپورا مین روڈ، بنگلور میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت مدرسہ ہذا کے سرپرست اعلیٰ شاہ ملت حضرت مولانا سید انظر شاہ قاسمی دامت برکاتہم نے شرکت کی۔

تقریباً صبح نو بجے حضرت شاہ ملت کے دست مبارک سے ترنگا لہرایا گیا۔ اس حسین موقع پر اسی سال تعلیمی آغاز کرنے والے مدرسہ ہذا کے طلبہ نے جید انداز میں حمد، نعت و تقاریر کا مظاہرہ کیا۔ جس کے بعد مولانا سید انظر شاہ قاسمی مدظلہ نے مختصر خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ آزادی کے لئے جد و جہد نیز جہاد و شہادت کا تصور فقط اسلام میں ملتا ہے، دیگر ادیان و مذاہب درس جہاد و شہادت سے خالی ہیں۔ شاہ ملت نے فرمایا کہ اسلام قید و غلامی کی سخت مذمت کرتا ہے۔ بطور استشہاد مولانا نے حدیث شریف میں مذکور اس عابدہ زاہدہ خاتون کا تذکرہ کیا جو بلی کو قید کرنے کی وجہ سے سالہا سال کی عبادت کے با وجود جہنم رسید ہوئی۔ نیز اسی طرح جب ایک صحابی ئے رسولؐ نے چڑیا کے گھونسلے سے اسکے بچوں کو لیکر آقاؐ کی خدمت میں پیش کیا تو آقاؐ نے غصے کا اظہار فرماتے ہوئے کہا کیا ایک ماں کی گود سے اسکے بچے کو چھین لیا جائے تو کیا اسے تکلیف نہیں ہوگی؟ وہی تکلیف اس چڑیا کو بھی ہوگی جس کا چوزا گھونسلے سے چھین لیا جاتا ہے۔

مولانا شاہ قاسمی نے اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ مسلمان یہ نا کہیں کہ ہمارے آبا و اجداد بھی جنگ آزادی میں شریک رہے بلکہ جنگ آزادی کے طویل عرصے میں فقط مسلمان علماء و عوام کا ہی نام آتا ہے۔ مسلمان اس سلسلے میں احساس کمتری کا شکار نا ہونے پائیں۔ مولانا نے مسلمان بالخصوص اہل مدارس پر لگائے جانے والے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے فرمایا کہ جب آزادی کے بعد مسلمان بالخصوص اہل مدارس یوم آزادی کے موقع پر جشن نہیں مناتے تھے تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ وہ حب وطن سے کورے تھے، بلکہ انکے اندر آزادی کی اہمیت ان جشن منانے والوں سے لاکھ گنہ زیادہ تھی اور ہے۔انہوں نے کہا جو صرف جشن منانے کو ملک کی وفاداری سمجھتے ہیں، اہل مدارس کا خیال یہ تھا کہ آزادی تو مل گئی مگر جس مقصد سے ملی اس کے پورے کرنے میں ہمارا وقت صرف ہو، اور وہ مقصد یہ ہے کہ انسان کو انسان بنایا جائے۔ قابل ذکر ہیکہ مذکورہ نشست میں اہلیان محلہ و محبین شاہ ملت بھی شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...