فرید آباد میں بیف کے شک میں گئو رکھشا کے نام پر غنڈہ گردی ؛ پانچ مسلم نوجوانوں کی بری طرح پیٹائی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th October 2017, 12:29 AM | ملکی خبریں |

فرید آباد 14/اکتوبر (ایس او نیوز)   گئو رکھشا کے نام پر ایک بار پھر غنڈہ گردی کا معاملہ سامنے آیا ہے جس میں کچھ غنڈوں نے فرید آباد کے مُجیسر تھانہ  حدود میں  ایک آٹور کشہ پر گائے کا گوشت لے  جانے کے شک میں پانچ مسلم نوجوانوں کی  بری طرح پیٹائی کی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ نام نہاد گئو رکھشکوں نے  آٹو ڈرائیور کو بھارت ماتا اور ہنومان کی جئے بولنے کے لئے کہا اور نہ بولنے پر اُن کی جم کر پیٹائی کی۔ شدید زخمی حالت میں پانچوں نوجوانوں کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ، اُس میں سے ایک کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ 

ذرائع سے  ملی اطلاع کے مطابق فرید آباد کے باجڑی دیہات میں  ان غنڈوں نے بیف کے شک میں رکشہ ڈرائیور اور اُس کے ایک ساتھی کی جم کر پیٹائی کی،  جب اُن دونوں کو بچانے کے لئے تین دیگر مسلم نوجوان آگے آئے تو اُن کو بھی پیٹنا شروع کردیا۔ حملہ آوروں کا کہنا ہے کہ جو تین لوگ اُنہیں بچانے کے لئے آگے آئے تھے، اُن کی بیف کی دکان ہے اور اُن ہی کے لئے بیف کو رکشہ پر رکھ کر لے جایا جارہا تھا۔

اُدھر زخمی نوجوانوں نے چیلنج کیا ہے کہ گاڑی میں بیف کا گوشت نہیں تھا،  اُن کے مطابق اگر رکشہ پر ملا ہوا گوشت بیف کا نکلا، تو پھانسی پر چڑھا دینا، لیکن اگر یہ گوشت بیف کا نہیں نکلا تو  حملہ آوروں کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہئے اور ہمیں انصاف ملنا چاہئے۔

خبر ملی ہے کہ پولس نے اس معاملے میں زخمی مسلم نوجوانوں کے خلاف گئو رکھشا  قانون کے تحت  معاملات درج کئے ہیں،  بتایا گیا ہے کہ  فرید آباد  کی سنجے کالونی کے بجرنجی کی شکایت پر ان کے خلاف گئورکھشا  کے معاملات درج کئے ہیں، جبکہ پانچ زخمی نوجوانوں احسان محمد، شہزاد، شکیل، سونو اور آزاد محمد کی شکایت  پر پولس نے قریب 15 لوگوں پر  دفعہ 148, 149, 323, 341,  506 کے تحت  معاملات درج کئے ہیں۔

پولس ذرائع سے ملی اطلاع کے  مطابق  رکشہ سے برآمد کئے گئے گوشت کی  لیباریٹری میں  جانچ کی گئی ہے جس میں یہ پایا ہے کہ یہ گائے کا گوشت نہیں بلکہ بھینس  کا گوشت ہے۔

پولس ذرائع کے مطابق پورے معاملے میں پولس نے ابھی تک کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا ہے۔

خیال رہے کہ پچھلے مہینے سپریم کورٹ نے گئورکھشا کے نام پر ہورہی غنڈہ گردی اور حملوں کی وارداتوں کو روکنے اور اُس پر کاروائی کرنے کے لئے سبھی ریاستوں کی سرکاروں سے ہر ضلع میں اس طرح کے حملوں پر قابو پانے کے لئے  پولس کے اعلیٰ آفسران اور نوڈل آفسران کو تعینات کرنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ پچھلے کچھ مہینوں میں مہاراشٹرا کے کئی شہروں میں گئو رکھشکوں کی غنڈہ گردی کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔ اسی طرح ہریانہ میں  گئو رکھشا کے نام پر  پہلو خان کی جم کر پیٹائی کی گئی تھی، وہیں آسام کے نیگائوں ضلع میں بھی بھیڑ نے جانوروں کے چوروں کے شک میں دو بیوپاریوں کی پیٹائی کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور موجودہ نائب صدر مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال پر ملال

         جمعیۃ علماءہندکےنائب صدر،جانشین امام اہل سنت مولاناعبدالعلیم فاروقی ؒکےسانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نےکہاکہ مولانا ایک  تاریخی ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔