حکومت بہت جلد پانچ ہزار سرکاری بسیں خریدے گی: رام لنگا ریڈی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th February 2017, 10:56 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍فروری(ایس او نیوز) ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی نے کہاکہ کے ایس آر ٹی سی کیلئے 3500اور بی ایم ٹی سی کیلئے 1560 نئی بسیں مارچ کے اختتام تک خریدی جائیں گی۔ جون کے اختتام تک نئی بسوں کی تعداد بڑھ کر ساڑھے پانچ ہزار سے متجاوز کرجائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ پرانی بسوں کو سڑکوں سے ہٹاکر نئی بسیں دوڑانے کے منصوبے کے تحت یہ خریداری کی جارہی ہے ۔ اس منصوبے کے تحت آئندہ مارچ تک مزید تین ہزار بسیں خریدی جائیں گی۔ انہوں نے آج کے ایس آر ٹی سی ،ایس سی ایس ٹی ملازمین کی انجمن کے دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ کے ایس آر ٹی سی یا بی ایم ٹی سی نے اپنے نفع اور نقصان پر توجہ دئے بغیر عوام کو بہتر سہولیات مہیا کرانے پر توجہ دی ہے۔ فی الوقت ریاست کے 41 شہروں میں سٹی بس سرویس دستیاب ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر سو بسوں میں سے 42 بسیں خسارہ میں چل رہی ہیں۔اس کے باوجود بھی عوام کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام بسیں دوڑائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریاست بھر کی تمام 9؍ ہزار بسوں میں صرف 2250 بسیں منافع میں چل رہی ہیں،جبکہ 3600بسیں خسارہ میں چل رہی ہیں ، باقی بسوں سے ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو کوئی نفع ہے اور نہ نقصان۔ وزیر موصوف نے بتایاکہ مرکزی حکومت کی طرف سے اچانک نوٹ بندی کے سبب ریاست کی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو 60 کروڑ روپیوں کا نقصان ہوا ہے۔ اس کے علاوہ وقتاً فوقتاً کاویری بند، مہادائی بند اور دیگر مسائل پر احتجاجوں کی وجہ سے بھی سرکاری بسوں کی آمدنی متاثر ہوئی ہے، اور ساتھ ہی احتجاجیوں کی طرف سے پہنچایا گیا نقصان الگ۔ اس کے علاوہ ملازمین کی تنخواہوں میں 12.5 فیصد اضافہ کیا گیا۔ ڈیزل کی قیمتیں بڑھیں، جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خسارہ میں اضافہ ہوگیا۔ اس موقع پر کے ایس آر ٹی سی ملازمین سے مخاطب ہوکر وزیر موصوف نے کہاکہ ڈپو منیجر اور دیگر اعلیٰ عہدیداران عوام کی امنگوں کے مطابق کام کریں۔محکمۂ ٹرانسپورٹ اور عوامی ٹرانسپورٹ کو عوام کی امنگوں کے مطابق اگر نہ چلایا گیا تو یہ ادارے خسارے میں ہی چلیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...