کرناٹک اسمبلی الیکشن: پانچ روپیے کا ڈاکٹر بھی آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th April 2018, 12:53 AM | ریاستی خبریں |

منڈیا،25؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) مشہور ڈاکٹر شنکرگوڑا جوشکر کے اس ضلع میں پانچ روپئے کے ڈاکٹر کے نام سے مشہور ہیں اورروزانہ تقریبا500مریضوں کا علاج کرتے ہیں،آزاد امیدوار کے طورپر مانڈیا حلقہ سے کرناٹک اسمبلی کے لئے مقابلہ کریں گے۔مانڈیا حلقہ زائد مصارف والے انتخابی مہم کے حلقہ کے طور پر جانا جاتا ہے ،یہاں سے وہ مقابلہ کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر گوڑامکمل پیکیج کے ساتھ پانچ روپئے میں ہر مریض کا علاج کرتے ہیں ، اس میں مکمل تشخیص ،مشاورت،نسخہ،دوائیں اور انجکشن شامل ہیں۔وہ اس علاقہ میں گزشتہ 35برس سے کافی مشہور ہیں۔شیوالی کے متوطن اور بانڈی گوڑا لے آوٹ کے رہنے والے ڈاکٹر گوڑا کے اس ضلع میں کافی مداح ہیں،انہوں نے نہ ہی اپنی فیس میں اضافہ کیا اور نہ ہی بہتر پیکیج کے باوجود پرائیویٹ اسپتال میں ملازمت کی۔اپنی بیوی رکمنی ، بیٹی اجوالا اور دیگر کے ساتھ وہتعلقہ دفتر پہنچے اور مانڈیا اسمبلی حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

منی پال کے سرکردہ کستوربا میڈیکل کالج سے میڈیکل گریجویٹ ڈاکٹر گوڑانے ونی رولوجی اینڈ ڈرماٹولوجی میں اپنا پی جی ڈپلومہ بھی کیا۔ وہ ہر روز اس ٹاون میں تقریبا 500روپئے کا علاج کرتے ہیں۔ماہر جلد کا کہنا ہے کہ ان کے جادوئی ہاتھوں سے جلدی امراض اورجنسی امراض کا علاج بھی ممکن ہے ،ان کی مقبولیت ضلع کے ہر کونے تک جاپہنچی ہے ۔لوگ جذام ،کھجلی اور جنسی امراض کے مرض کے علاج کے لئے بھی ان سے نسخے لکھواتے ہیں۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اس حلقہ میں کئی مسائل ہیں ،اس کی وجہ سے وہ یہاں سے مقابلہ کرناچاہتے ہیں۔ابتدا میں وہ جے ڈی ایس سے ٹکٹ کے خواہش مند تھے ۔وہ بی جے پی سے بھی ٹکٹ کی توقع کر رہے تھے تاہم کسی نے بھی ان کو ٹکٹ نہیں دیا جس پر انہوں نے آزاد امیدوار کے طور پرمقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔