دہلی :مان سروور پارک میں خونی کھیل، ایک ہی خاندان کے 4 خواتین سمیت 5 افراد کو قتل
نئی دہلی،7؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )نئی دہلی میں ہفتے کی صبح ایک انتہائی خوفناک واقعہ سامنے آئی. دارالحکومت کے مان سروور پارک علاقے میں 5 قتل سے سنسنی پھیل گئی۔ مرنے والوں میں چار خواتین بھی ہیں۔ شاہدرہ ضلع پولیس کو اطلاع ملی کہ بند پڑے جندل آئل مل کے اندر بنے اپارٹمنٹس کے ایک فلیٹ میں چار خواتین کا قتل کردیا گیا ہے ۔ گھر کے باہر تعینات گارڈ کو بھی قتل کر دیا گیاہے ۔ حاصل معلومات کے مطابق کافی دنوں پہلے بند ہو چکے اس مل کے مالک سات بھائی ہیں انہی میں سے ایک بھائی کے اہل خانہ کی چار خواتین کا قتل کیا گیا ہے۔پولیس نے تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔جن خواتین کا قتل کیا گیا ہے، ان میں 82 سال کی ارملا جندل اور ان کی تین بیٹیاں سنگیتا گپتا (56)، نوپور جندل (48)، اور انجلی جندل (38) شامل ہیں۔ ان تمام خواتین کا قتل چاقوسے وار کر کے گئی ہے ۔ گارڈ راکیش (42) کی لاش گراؤنڈ فلور پر ملی۔ ابتدائی تحقیقات میں اس قتل کے پیچھے پراپرٹی تنازعہ کی وجہ سامنے آ رہی ہے۔ اس واقعہ کے پیش آنے سے علاقہ میں سنسی او رخوف کا ماحول ہے ۔