منگلورو میں گانجہ استعمال کرنے کے الزام میں 5افراد گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th August 2017, 10:17 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 10؍اگست (ایس او نیوز) پڈیل نامی مقام پر ریلوے اوور برڈج کے پاس عوامی جگہ پرگانجہ استعمال کرنے میں مصروف پانچ لوگوں کو کنکن ناڈی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار شد ہ ملزمین کے نام نشانت (۱۹) ،پرشانت شیٹی (۲۱)،منیش (۱۹)،سورو(۱۹) اورنشان (۱۹) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ملزمین کو اپنی تحویل میں لینے کے بعدان کا طبی معائنہ کیا جس سے ثابت ہوا کہ ان لوگوں نے گانجہ استعمال کیا ہے۔ اس کے بعد نشیلی اشیاء کے استعمال سے متعلقہ قانون کے تحت ان پر کیس درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سرسی میں ایک نوجوان پر تین افراد کا حملہ

سرسی کی سہیادری کالونی کے پاس واقع 3نمبر اسکول کے قریب تین افراد نے ایک نوجوان پر حملہ کردیا۔پرتھوی نارویکر کی طرف سے  پولیس میں درج شکایت کے مطابق جب دوپہر کے وقت وہ پیدل چلا جارہاتھا تو کار میں آنے والے تین لوگوں نے اسے گھیر لیا اور ہاتھ میں لوہے کا پنچ پہن کر اس کے سر پرمارنے ...

منڈگوڈ میں ڈپٹی کمشنر نکول نے پنچایت دفتر عملہ کو لیا آڑے ہاتھ :کچرانکاسی نگراں کار کو کردیا معطل

اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے سنیچر کو منڈگوڈ پٹن پنچایت کا دورہ کرتے ہوئے مختلف شعبہ جات کی حاضری و دفاتری فائلس کا معائنہ لینے کے بعد جو عملہ پابندی کے ساتھ کام نہیں کررہے تھے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے صحیح ڈھنگ سے کام کرنے کی تاکید کی۔

مرڈیشور سمندر میں غرق ہونے کے دوران سیاح کو بچانے میں لائف گارڈ کے جوان کامیاب

سمندری ساحل پر سیاحوں کے ڈوبنے اور ہلاک ہونےکی خبریں آتی رہتی ہیں، ضلعی انتطامیہ کی طرف سے ساحل پر لائف گارڈ نامزد کئے جانے سے ساحل پرغرق ہونےو الوں کو بچانے میں کافی تعاون مل رہاہے اور کاروار، گوکرن کے بعد اب مرڈیشور ساحل پر بھی لائف گارڈ کے ذریعے سمندر میں ڈوبنے والے سیاح کی ...