شام: یرموک کیمپ میں 24 گھنٹوں کے دوران 5 افراد جاں بحق

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd April 2018, 5:55 PM | عالمی خبریں |

یرموک /دمشق 23اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب میں داعش تنظیم کے زیر قبضہ الیرموک کیمپ اور دیگر ملحقہ علاقوں پر بشار کی فوج کی بم باری اور گولہ باری کے نتیجے میں گزشتہ 24 کے دوران پانچ افراد جاں بحق ہو گئے جن میں تین افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ شام میں انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والے گروپ المرصد نے اتوار کے روز بتایا کہ اس طرح مذکورہ علاقوں میں کارروائی کے نتیجے میں جمعرات کے روز سے اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 11 ہو گئی۔ کارروائی میں جنگی طیاروں، توپ خانوں اور میزائلوں کا استعمال کیا گیا۔ شامی حکومت کی فوج کی جانب سے فلسطینی پناہ گزین کیمپ الیرموک اور اس کے نزدیک واقع داعش کے زیر کنٹرول علاقوں کو شدید انداز سے نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہے۔شامی حکومت نے 2012 سے الیرموک کیمپ کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ سال 2015ء4 میں داعش تنظیم نے کیمپ کے اکثر علاقوں پر قبضہ کر لیا۔ یہاں شامی اپوزیشن اور داعش کے سوا دیگر شدت پسند تنظیموں سے تعلق رکھنے والے جنگجو چند ہفتوں قبل انخلا پر آمادہ ہو گئے تھے۔البتہ الیرموک پر بم باری میں شدت کے سبب انسانی حقوق کی تنظیموں میں تشویش پیدا ہو گئی ہے۔اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم اونروا نے دمشق میں جمعے کے روز جاری ایک بیان میں شہریوں کے انجام کے حوالے سے اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا جن کو الیرموک کیمپ اور اس کے اطراف بم باری، مارٹر گولوں اور شدید جھڑپوں کا سامنا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔