کاروار سمندر میں مناسب دستاویزات کے بغیر ماہی گیری کرنے پر دو کشتیاں ضبط
کاروار27/ستمبر (ایس او نیوز) ساحلی محافظ دستے (کراؤلی کوسٹ گارڈ) نے کاروار کے سمندری علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دو ماہی گیر کشتیوں کو ضبط کر لیا ہے۔وارتھا افیسر کاروار کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق کاروار کے سمندر میں LOVE FTRANCIS IIاور ALIFAنامی یہ دونوں کشتیاں ماہی گیر ی کررہی تھیں۔مگر ان کے پاس کشتیوں اور ماہی گیری سے متعلق کسی بھی قسم کے دستاویزات موجود نہیں تھے۔اس کے علاوہ ان کشتیوں پر موجود افراد اپنی شناخت کے سلسلے میں بھی کوئی ثبوت اور دستاویز پیش نہیں کرپارہے تھے۔جس کو دیکھتے ہوئے ساحلی محافظ دستہ نے دونوں کشتیوں کو ضبط کرتے ہوئے کوسٹل سیکوریٹی پولس کے حوالے کردیا۔بتایا گیاہے کہ کوسٹ گارڈ کے افسران نے دونوں کشتیوں کی پوری طرح تلاشی لی مگرانہیں وہاں کوئی مشکوک چیز نہیں ملی ہے۔کوسٹ گارڈ کی بوٹ ICGS C 155نے ان کشتیوں کو اپنے حصار میں لیتے ہوئے کاروار بندر تک پہنچایا اور مزید تحقیقات کے لئے کوسٹل سیکیوریٹی پولیس کے حوالے کردیا ہے۔