بھٹکل بحر عرب میں بوٹ اُلٹ گئی؛ چاروں ماہی گیربحفاظت کنارے پہنچنے میں کامیاب
بھٹکل یکم اکتوبر (ایس او نیوز) یہاں تینگن گنڈی ساحل کے قریب بحر عرب میں ماہی گیری کی بوٹ اُلٹ جانے کے نتیجے میں لاکھوں مالیت کا نقصان ہوا، البتہ بوٹ پر سوار سبھی چار ماہی گیروں کو دوسری بوٹ کے ذریعے بچالیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ دُرگاپرمیشوری نامی بوٹ صبح چھ بجے مچھلیوں کے شکار کے لئے تنگن گنڈی بندر سے روانہ ہوئی تھی، دوپہر قریب دو بجے مچھلیوں کا شکار کرکے بوٹ واپس تینگنڈی بندر واپس لوٹ رہی تھی کہ ساحل کے قریب ہی بوٹ اُلٹ گئی۔بوٹ اُلٹتے ہی تنگنڈی بندر پر موجود دیگر ماہی گیر اپنی چھوٹی بوٹوں کے ذریعے فوری طورپر ڈوبنے والی بوٹ کے پاس پہنچ گئے اور ڈوبنے والی بوٹ پر موجود بوٹ مالک منجپّا بھیرو موگیر اور دیگر ساتھی کیشو موگیر، اُمیش دیواڑیگا اور پرمیشور دیواڑیگا کوبحفاظت بچانے میں کامیاب ہوگئے۔
بوٹ مکمل طور پر ڈوب جانے سے کافی نقصان ہوا ہے۔