کاروار: ماہی گیر بوٹ میں بھڑکی آگ : تین ماہی گیر شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th September 2018, 9:09 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:5/ستمبر(ایس اؤ نیوز)سمندر میں مچھلی شکار کے بعد بندرگاہ کی طرف لوٹ رہی ایک ماہی گیر کشتی میں اچانک آگ بھڑکنے سے تین ماہی گیر شدید زخمی ہوکر اسپتال میں داخل ہونے کا واقعہ بدھ کو کاروارکے بحرہ عرب میں پیش آیا ہے۔

آگ کا شکار ہوئی ماہی گیر فرشین بوٹ وامن ہری کانت کی ملکیت والی ’جل پدم ‘بتائی گئی ہے۔ فرشین بوٹ میں 20سے زائد ماہی گیر تھے ان سب کی حفاظت کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بحرہ عرب میں مچھلی شکار کرنے کے بعد اپنی کشتی لے کر ماہی گیر ساحل کی طرف واپس ہورہے تھےتو بوٹ کے انجن کی بیاٹری دھماکے سے پھٹ گئی جس کےنتیجے میں آگ بھڑکی ۔اس دوران انجن کے پاس موجود لوگ ہی زخمی ہوئے ہیں۔ ساحل سے قریب 6کلومیٹر دور کشتی میں آگ نظر آتے ہی ساحل سے کچھ ماہی گیر آفت زدہ بوٹ کے قریب پہنچ کر ماہی گیروں کو بچالائے۔  کچھ لوگوں کو چوٹیں آئی ہیں۔ تمام زخمیوں کو ضلع اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیاگیا ہے۔ ماہی گیروں کو بیت کھول بندرگاہ کے ساحل پر لا کر ان کی تیمارداری کی گئی ۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔