نیترانی جزیزہ کے قریب بحیرۂ عرب میں کشتی ڈوب گئی۔ 2ماہی گیرلاپتہ ؛ گیارہ ماہی گیروں کو اُڈپی لے جانے میں کوسٹ گارڈ کامیاب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th May 2018, 2:32 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 30؍مئی (ایس او نیوز)کل منگل کو  نیترانی جزیرہ کے قریب  بحر عرب  میں ایک ماہی گیری بوٹ ڈوبنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، اُس تعلق سے تازہ اطلاع یہ  ہے کہ لاپتہ ہونے والے دو ماہی گیروں کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے تلاشی مہم جاری ہے۔

  خیال رہے کہ گہرے سمندر میں ماہی گیری کے بعد تملناڈو کی طر ف واپس لوٹنے والی اینجل ۔۱ اور اینجل ۔۲ نامی ماہی گیر کشتیاں بیچ سمندر میں طوفان کی زد میں آگئیں تھیں۔جس  میں سے ایک کشتی تو پوری طرح سمندر میں غرق ہوگئی جبکہ دوسری کشتی کا انجن خراب ہونے کی وجہ سے سمندر میں پھنسی رہ گئی۔ ایک بوٹ ڈوب جانے سے چار    ماہی گیر دوسری بوٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے، البتہ دیگر دو ماہی گیر سمندر میں لاپتہ ہوگئے، جن  کی تلاش جاری ہے۔

دراصل منگل کو واقعے کی اطلاع ملتے ہی  مینگلور کوسٹ گارڈ کی دو بوٹ اور کاروار کوسٹ گارڈ کی  ایک بوٹ سمندر کے بیچوں بیچ پھنسے ماہی گیروں کی مدد کے لئے   روانہ ہوگئی تھی۔ مگر سمندر میں بہت ہی زیادہ طوفان ہونے کی وجہ سے وہ اس میں بروقت کامیاب نہیں ہوسکے۔مگربتایا گیا ہے کہ رات دیر گئے  کوسٹ گارڈ  11 ماہی گیروں کو ملپے  لے جانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔البتہ  اینجل ۔۲ بوٹ پر ابھی بھی چار ماہی گیر بیچ سمندر میں اپنی جان ہتھیلی پر لے کر کشتی کا انجن ٹھیک کرنے  میں لگے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ انجن کے پنکھے میں جالی پھنس جانے کی وجہ سے انجن نے کام کرنا بند کردیا ہے اور کوسٹ گارڈ کی مدد سے اب پھنسی ہوئی جالی کو نکالنے کا کاکام جاری ہے۔

سمندر میں لاپتہ ہونے والے ماہی گیروں کی شناخت پشپ راج (44سال) اور ارون راج (25سال) کے طور پر کی گئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ دونوں کشتیوں میں تمل ناڈو اور کیرالہ کے  کل 13ماہی گیر موجود تھے۔یہ حادثہ بھٹکل لائٹ ہاؤس سے 25ناٹیکل میل دوری پر پیش آیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔