مینگلور میں یکم جون سے جولائی کے اختتام تک سمندرمیں ماہی گیری پرپابندی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th May 2017, 10:44 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو24؍مئی (ایس او نیوز)ریاستی حکومت کی طرف سے جاری حکمنامہ کے مطابق مانسون کے دوران گہرے سمندروں میں ماہی گیری پر جو پابندی لاگو ہوتی ہے ، اس کا آغاز یکم جون سے ہوگااوریہ پابندی جولائی کے آخر تک برقرار رہے گی۔

سمندر میں ماہی گیری پر 61دنوں تک باقی رہنے والی اس پابندی کا اطلاق تمام مشینی ماہی گیرکشتیوں پر ہوگا۔ اس کے علاوہ10ہارس پاور سے زیادہ انجن والی تمام روایتی ماہی گیر کشتیوں پربھی یہ پابندی لاگو ہوگی۔مرکزی حکومت کے مویشی پالن، ڈیری اور فشریز کے محکمے نے بھی اسی عرصے میں ماہی گیری پر پابندی کا حکم جاری کیا ہے۔ اس طرح ریاستی اور مرکزی حکومت کی طرف سے ملک بھر میں یکساں پابندی رہے گی۔

ریاستی سرکار نے متعلقہ محکمہ جات کو ماہی گیری پر اس پابندی کو سختی کے ساتھ لاگو کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔جو بھی ماہی گیر اس پابندی کی خلاف ورزی کریں گے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور ایسی کشتیوں کو ڈیزل کے لئے ملنے والی سبسیڈی ایک سال کے لئے روک دی جائے گی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔