ہوناور تعلقہ کے منکی سمندر میں کشتی اُلٹ جانے سے ایک ماہی گیرغرق ؛ سات کو بچالیا گیا
بھٹکل 24/جولائی (ایس او نیوز/ ذاکر کٹنگری) پڑوسی تعلقہ ہوناور کے منکی سمندر میں ڈوب کر ایک ماہی گیر لاپتہ ہوگیا، جبکہ سات دیگر ماہی گیروں کو بچالیا گیا، واردات آج پیر شام کو اُس وقت پیش آئی جب آٹھ ماہی گیر بحر عرب میں مچھلیوں کا شکار کرنے کے بعد واپس کنارے آرہے تھے کہ اچانک کشتی اُلٹ گئی۔ کشتی اُلٹنے کے نتیجے میں ایک ماہی گیر غرق ہوکر لاپتہ ہوگیا ، مگر مقامی لوگوں نے دیگر ماہی گیروں کو بچاکر کنارے تک لانے میں کامیاب ہوگئے۔
لاپتہ ماہی گیر کی شناخت کرشنا انپّا کھاروی (28) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ جس کی تلاش جاری ہے۔
منکی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔