بھٹکل میں مچھلیوں کو جال میں پھانسنے کے دوران، خود ماہی گیر کا ہی پیر جالی میں پھنس گیا؛ ماہی گیر ہلاک
بھٹکل10/ جون (ایس او نیوز) تعلقہ کے جالی کوڈی میں جمعہ کی صبح پیش آئے ایک عجیب حادثے میں مچھلیوں کا شکار کرنے والا خود جال میں پھنس کر ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ کالنگا اپو موگیر (۶۸سال) نامی مچھیرا جمعہ کی صبح تین بجے کے وقت اپنے بیٹے کے ساتھ سمندر میں مچھلیاں پکڑنے کے لئے گیا ہواتھا۔ سمندر میں مچھلیوں کو جال میں پھنسانے کے دوران بچھایا گیا جال خود اس کے پیروں میں ہی پھنس گیا اورتیزی سے اٹھتی ہوئی موجوں کی وجہ سے وہ توازن کھوبیٹھااور سمندر میں گر کر ڈوب گیا۔ بعد میں اس کی لاش سمندر سے برامد کی گئی۔اس خاندان کی بدقسمتی یہ ہے کہ 5-6سال قبل کالنگا کا بڑا بیٹا ملپے میں ماہی گیر بوٹ پر کام کرتے وقت اسی طرح سمندر میں گر کر ہلاک ہوگیا تھا، جس کی لاش کبھی دستیاب نہیں ہوئی تھی۔
کالنگا موگیر کی موت واقع ہونے پر پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔