بھٹکل کے قریب مرڈیشور سمندر میں ڈوب کر ماہی گیر ہلاک
بھٹکل 30/اگست (ایس او نیوز) مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران ایک ماہی گیر سمندرمیں ڈوب کر ہلاک ہوگیا جس کی شناخت راما منجوناتھ ہری کانتھ (38) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ وہ بھٹکل کے ماولّی کا رہنے والا تھا۔
ذرائع کے مطابق راما اپنے بھائی کے ساتھ کل بدھ کی شب مرڈیشور سمندر میں جالی پھینک کر مچھلیوں کا شکار کررہا تھا جس کے دوران اچانک پیر پھسل جانے سے وہ سیدھے سمندر میں گر کر ہلاک ہوگیا۔ آج اس کی نعش برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو گھروالوں کے حوالے کردیا گیا۔
مرڈیشور مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔