بھٹکل بندر سمندر میں گرکر ماہی گیر ہلاک؛ مسلم نوجوانوں نے باہر نکالی نعش

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th March 2019, 2:04 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 7/مارچ (ایس او نیوز) یہاں بندر  میں ایک ماہی گیر ایک بوٹ سے دوسری بوٹ  پر  پھلانگنے  کے دوران توازن بگڑنے سے سمندر میں جاگرا اور غرق ہوکر ہلاک ہوگیا۔ ماہی گیر کی شناخت کائیکنی کے رہنے والے اُودے نارائن نائک (45) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق تین بچوں کا باپ اودے نائک گذشتہ دو سالوں سے انند منجو کھاروی کی بوٹ پر ملازمت کرتا تھا، جمعرات صبح بارہ بجے وہ اپنی بوٹ سے دوسری بوٹ پر جمپ لگارہا تھا کہ  اچانک سمندر میں گر گیا اور غرقاب ہوگیا۔ 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی قریبی علاقہ مخدوم کالونی اور ڈونگرپلی کے نوجوان فوری جائے وقوع پر پہنچ گئے اورسمندر میں اس کی تلاش شروع کردی، قریب دو گھنٹوں کی مشقت کے بعد اُس کی نعش سمندر سے باہر نکالی گئی , پھر پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال منتقل کردی گئی۔

بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ مٰیں اس تعلق سے معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔