امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 2 مسلم خواتین رکنِ پارلیمنٹ منتخب

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 8th November 2018, 2:44 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن:7/نومبر(ایجنسی) امریکا میں ہونے والے حالیہ وسط مدتی انتخابات میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 2 مسلمان خواتین منتخب ہو کر کانگریس کا حصہ بن گئیں ہیں۔ اس سے قبل مسلمان مرد منتخب ہو کر کانگریس میں پہنچ چکے ہیں تاہم الہان اور رشیدہ وہ پہلی مسلم خواتینہیں جو امریکی ایوانِ نمائندگان میں امریکی عوام کی نمائندگی کریں گی۔

اطلاع کے مطابق امریکہ میں منگل کو وسط مدتی انتخابات  اختتام پذیر ہونے کے بعد نتائج کا اعلان کیاگیا۔ ایوان نمائندگان کی تمام 435اور سینیٹ کی 100میں سے 35نشستوں پر ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز میں سخت مقابلے کی توقع کی جارہی تھی۔ ان اتنخابات کی خاص بات یہ رہی  کہ اس میں چار مسلم امیدوار بھی حصہ لے رہے تھے، جن میں 2خواتین بھی شامل ہیں اور امریکی تاریخ میں پہلی بار  دونوں ہی مسلم خواتین نے جیت حاصل کرلی۔

دونوں ہی مسلم خواتین ڈیموکریٹس امیدوار کے بطور انتخاب لڑا، الحان عمر نے مینسو ٹا کے حلقہ 5سے جیت حاصل کی  جبکہ مشی گن حلقہ سے فلسطینی نژاد رشید ہ طالب نے کامیابی حاصل کی ۔ 37سالہ الحان کی زندگی دکھ،درد لیکن عزم اور جدوجہد سے عبارت ہے۔ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں پیدا ہونے والی الحان چند برس کی تھیں کہ ان کی والدہ کا انتقال ہوگیا۔ ان کی پرورش والد اور نانا نے کی۔ خانہ جنگی کی وجہ سے الحان کم سنی میں در بدر ہوگئیں اور ان کے خاندان نے کینیا کے شہر عمباسا کا رخ کیا۔ جس کے بعد وہ 14سال کی عمر میں پناہ گزین کے طورپر امریکہ آگئیں۔ نقل مکانی اور پریشانیوں کے باوجود الحان نے ہمت نہ ہاری۔ امریکہ آکر انہوں نے انگریزی سیکھی اور سیاسیات میں بی اے کرلیا۔ جس کے بعد انہوں نے بین الاقوامی امور میں ڈگری حاصل کی اور سیاست میں حصہ لینا شروع کردیا۔ 2016ء کے انتخابات میں وہ مینسوٹا اسمبلی کی رکن منتخب ہوگئیں۔

حلقہ 5سے مسلم رہنما کیتھ اہلیسن منتخب ہوتے چلے آئے ہیں۔ اس سال کے آغاز میں کیتھ نے کانگریس سے سبکدوش ہوکر ریاستی اٹارنی جنرل کاانتخاب لڑنے کا اعلان کیااور ان کی خالی نشست پر الحان نے قسمت آزمائی۔ مینا پولس کا یہ شہری علاقہ ڈیموکریٹک پارٹی کا گڑھ ہے اور رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق الحان عمر کی پوزیشن خاصی مضبوط نظر آرہی تھی۔ 42سالہ رشیدہ کے والد بیت المقدس اور والدہ غرب اردن کی ہیں۔ یہ لوگ مشی گن آکر آباد ہوئے جہاں رشیدہ پیدا ہوئیں۔ ان کے بھائی بہنوں کی تعداد14ہے اور پے درپے مہمانوں کی آمد کی وجہ سے رشیدہ کا بچپن بھائی بہنوں کی نگہداشت میں گزرا۔ قانون کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے سیاست میں حصہ لینا شروع کیااور 2008ء میں مشی گن کی ریاستی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔ اس بار وہ امریکی ایوان نمائندگان کی امیدوار بنیں۔ رشیدہ تکنیکی اعتبار سے بلا مقابلہ منتخب ہوچکی تھیں کیونکہ ان کے مقابلے پر ری پبلکن پارٹی نے کسی کو ٹکٹ جاری نہیں کیا، لیکن امریکہ میں ووٹر کو بیلٹ پر اپنے ہاتھ سے نام لکھ کر ووٹ ڈالنے کا اختیار حاصل ہے، چنانچہ اس نشست پر بھی منگل کو ووٹنگ ہوئی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...