ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st November 2017, 12:37 PM | اسپورٹس |

کولکتہ،20/نومبر(ایجنسی) ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہوگیا، آخری روز سری لنکا کی ٹیم 231 رنز کے تعاقب میں سات وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بنا سکی اور کم روشنی کی وجہ سے میچ مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا جس کی بدولت سری لنکا یقینی شکست سے بچ گیا۔

کولکتہ میں ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز ہندوستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 171 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو لوکیش راہول 73 اور چیتشوار پجارا 2 رنز پرکریز پر موجود تھے۔ راہول گزشتہ روز کے اسکور میں صرف چھ رنز کا اضافہ کرنے کے بعد سورنگا لکمل کی گیند پر بولڈ ہوگئے جبکہ پجارا بھی لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 22 رنز بنانے کے بعد لکمل کا نشانہ بن گئے۔کپتان ویراٹ کوہلی نے ایک اینڈ سے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط کر دیا۔ہندوستان نے 352 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ  پر اننگز ڈیکلیئر کرکے سری لنکا کو جیت کیلئے 231 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کا تعاقب سری لنکا کے دونوں اوپنرز دو رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ اسکور 14 تک پہنچا ہی تھا کہ بھونیشور کمار نے لہیرو تھریمانے کی اننگز کا خاتمہ کردیا جبکہ امیش یادو نے اینجلو میتھیوز کو آؤٹ کیا تو سری لنکن ٹیم 22 رنز پر چار وکٹوں سے محروم ہو چکی تھی۔اس موقع پر دنیش چندیمل اور نروشن ڈکویلا نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ہندوستان باؤلرز کے خلاف ڈٹ گئے، دونوں کھلاڑیوں نے اسکور 69 تک پہنچایا ہی تھا کہ محمد شامی نے سری لنکن کپتان کی مزاحمت کا خاتمہ کردیا۔ڈکویلا سے بھی کپتان کی جدائی برداشت نہ ہوئی اور وہ بھی دو گیندوں بعد بھونیشور کمار کو وکٹ دے کر پویلین لوٹ گئے جبکہ دلرووان پریرا بھی صرف سات گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے۔

اس موقع پر سری لنکا 75 رنز پر سات وکٹیں گنوا کر یقینی شکست کے خطرے دوچار تھا کیونکہ میچ میں اب بھی 20 اوورز کا کھیل باقی تھا لیکن کم روشنی کے باعث امپائرز نے میچ کو مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔سری لنکا کی جانب سے نروشن ڈکویلا 27، کپتان دنیش چندیمل 20 اور اینجلو میتھیوز 12 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ہندوستان کی جانب سے بھونیشور کمار نے چار اور محمد شامی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔بھونیشور کمار کو میچ میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں لینے پر بہترین پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...