سعودی عرب میں ڈرائیونگ لائسنس پانے والی پہلی خاتون بنی تاریخی لمحہ کی گواہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th June 2018, 11:58 AM | خلیجی خبریں |

ریاض،5؍جون(ایجنسی) سعودی عرب میں خواتین کو کار چلانے کی اجازت ملنے کے بعد پہلی خاتون کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے گزشتہ سال ایک حکم جاری کیا تھا، جس کے مطابق خواتین کو ڈرائیونگ کا حق دیا گیا تھا۔ سعودی شاہ کے اس حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے سعودی ٹریفک پولیس محکمہ نے گزشتہ روز پہلی خاتون کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کر دیا ہے۔

سعودی عرب میں خواتین 24 جون 2018 سے کا ر ڈرائیو کرسکیں گی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب واحد ایسا ملک ہے جہاں خواتین کو گاڑی چلانے پر پابندی تھی۔ حالانکہ اب یہاں بھی پابندی ختم ہوگئی ہے اور اب جلد ہی خواتین بھی گاڑیاں چلاتی ہوئی نظرآئیں گی۔

ذرائع کے مطابق، محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر جنرل محمد آل بسامی نے 8 مئی کو ایک بیان میں کہا تھا کہ ’’ خواتین کے کاریں چلانے کے لیے درکار تمام تقاضوں کو پورا کرلیا گیا ہے اور 18 سال یا اس سے زائد عمر کی خواتین ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے متعلقہ دفاتر میں درخواستیں دے سکتی ہیں‘‘۔

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...