اپریل میں بنگلور میٹرو کا پہلا مرحلہ مکمل ہوجائے گا،72 کلومیٹر کا دوسرا مرحلہ 2020 سے قبل مکمل ہونے کی امید: سدانند گوڈا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th January 2017, 11:07 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔16؍جنوری(ایس او نیوز) شہر میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے مقصد سے بنگلور میٹرو ریل پراجکٹ کے پہلے مرحلے کا کام اپریل میں پورا ہوجائے گا۔ 42کلومیٹر کی میٹرو خدمات عوام کیلئے کھول دی جائیں گی۔ یہ بات آج مرکزی وزیر برائے منصوبہ بندی واعداد ڈی وی سدانند گوڈا نے کہی۔ آج وکاس سودھا میں ان کے قلمدان کے تحت آنے والے میٹرو ریل پراجکٹ اور دیگر پراجکٹوں کااعلیٰ افسروں کے ساتھ جائزہ لینے کے بعد اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سدانند گوڈا نے کہا کہ میٹرو ریل کا پہلا مرحلہ 13845 کروڑ روپیوں کی لاگت پر مکمل ہورہا ہے۔اپریل میں عوام کیلئے میٹرو ریل کے اس حصہ کو مکمل طور پر کھول دیا جائے گا۔ جبکہ میٹرو ریل پراجکٹ کا دوسرا مرحلہ 72کلومیٹر پر مشتمل ہوگا۔ جس پر 26ہزار کروڑ روپیوں کا خرچ آئے گا۔ 2020 میں یہ پراجکٹ مکمل ہونے کی تاریخ طے کی گئی ہے، ہوسکتا ہے کہ اس سے پہلے ہی پورا ہوجائے۔ انہوں نے کہاکہ اس پراجکٹ کیلئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے فنڈز کی بروقت فراہمی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میٹرو 2A پراجکٹ کے تحت سلک بورڈ سے کرشنا راجپورم تک کی 18کلومیٹر لائن کی تعمیر کیلئے 4200 کروڑ روپے درکار ہیں۔ اس رقم کو یکجا کرنے کیلئے افسران نے نیا طریقۂ کار اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ساتھ ہی ریاستی اور مرکزی حکومت سے مدد طلب کی گئی ہے۔سدانند گوڈا نے بتایاکہ میٹرو ریل پراجکٹ کے تیسرے مرحلے کے طور پر ناگوار سے دیونہلی کے کیمپے گوڈا انٹرنیشنل ایرپورٹ تک کی لائن 30کلومیٹر پر مشتمل تیار کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ 2020 میں بنگلور انٹرنیشنل ایرپورٹ میں سالانہ آنے جانے والے مسافروں کی تعداد بڑھ کر پانچ کروڑ تک ہوجائے گی۔جس کی وجہ سے یہ پراجکٹ ضروری سمجھا جارہا ہے اس پراجکٹ کی شروعات کے ساتھ ہی اسے جلد ا ز جلد پورا کیا جائے گا۔ بنگلور میٹرو ریل کارپوریشن نے اس سلسلے میں ایک جامع پراجکٹ تیار کرکے مرکز کی منظوری کیلئے پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تینوں مرحلوں کے میٹرو ریل پراجکٹوں کی تکمیل کے بعد بنگلور میں 244کلومیٹر کی مسافت کیلئے میٹرو خدمات دستیاب رہیں گی۔ وزیر موصوف نے کہاکہ ریاست میں ان کی وزارت کے تحت 44 پراجکٹ ریاست بھر میں چل رہے ہیں۔ 150 سے زائد کروڑ روپیوں کی لاگت کے ہر منصوبے پر 93829 کروڑ روپیوں کا مجموعی فنڈ صرف کیا جارہاہے۔ ان میں سے سات منصوبے قبل از وقت پورے ہوچکے ہیں جبکہ 18منصوبوں پر کام جارہی ہے۔ باقی منصوبے اراضی اکوائر کرنے اور دیگر وجوہات کے سبب ابھی شروع ہونہیں پائے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 14 قومی شاہراہوں میں سے دس قومی شاہراہوں پر کام پورا ہوچکا ہے۔ اس موقع پر بنگلور سب اربن ریل پراجکٹ شروع کرنے کیلئے مرکزی اور ریاستی حکومت کے درمیان معاہدہ پر دستخط ہوئے۔ اس پراجکٹ کی تیاری سے قبل ایک تفصیلی رپورٹ وضع کی جائے گی، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے اشتراک سے یہ پراجکٹ شروع کیا جائے گا۔اس موقع پر ریاستی وزراء کے جے جارج ، آر وی دیش پانڈے اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...