جدہ کی تین تاریخی عمارتوں میں خوفناک آتش زدگی،ریسکیو ٹیموں فوری کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th August 2017, 4:14 PM | خلیجی خبریں |

جدہ،16اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے شہر جدہ میں تین تاریخی عمارتوں میں اچانک بھڑکنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ گذشتہ روز جدہ میں تین تاریخی عمارتوں کو اچانک آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ تاہم ریسکیو ٹیموں اور فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت کارروائی کرکے عمارتوں کو بڑے نقصان سے بچالیا۔مکہ مکرمہ میں شہری دفاع کے ترجمان کرنل سعید سرحان نے بتایا کہ شہری دفاع کو جدہ کے وسط میں تین عمارتوں میں آتش زدگی کی اطلاع ملی تو اس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کے لیے 10 ریسکیو ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران احتیاطا اطراف میں مقیم شہریوں کو دوسرے مقامات پر منتقل کردیا گیا تھا۔ تینوں عمارتوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

ادھر جدہ میں محکمہ صحت کے ترجمان عبداللہ الغامدی نے بتایا کہ ایمرجنسی اور کرائسز سیل کے آپریشن کنٹرول روم کو شہرکی تین عمارتوں میں آتش زدگی کی اطلاع ملی جس پر فوری طور پر پانچ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ آتش زدگی کے بعد مقامی اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی تھی۔

جدہ بلدیہ کے میئر انجینیر سامی نوار نے بتایا کہ شہر میں تین تاریخی عمارتوں بیت القمصانی، بیت العشماوی اور بیت عبدالعال میں آتش زدگی کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آتش زدگی کا شکار ہونے والی عمارتوں میں لوگ رہ رہے تھے تاہم انہیں بچالیا گیا ہے۔ سامی نوار کا کہنا ہے کہ آتش زدگی کے نتیجے میں بیت القمصانی کا ایک حصہ منہدم ہونے کا خدشہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...