جہازوں میں لگی آگ کی معلومات کے بعد روس کے ساتھ رابطے میں ہے ہندوستان
نئی دہلی،22جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہندوستان کیرچ کے قریب کالاساغر میں دو کارگو بحری جہازوں میں لگنے والے خوفناک آگ سے کچھ ہندوستانیوں کے متاثرہونے کی خبرسے روس کے ساتھ رابطے میں ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے منگل کو بتایا کہ پیر کے روز ہوئے حادثے میں 10افراد ہلاک ہوئے ہیں، 12افراد کو بچایا گیا اور 9ابھی تک لاپتہ ہیں۔روسی مواصلاتی کمیٹی نے بتایا ہے کہ تنزانیہ کے پرچم لگے ہوئے دو کارگو جہازوں میں عملے کے 32 ارکان تھے اور وہ ہندوستان اور ترکی سے تھے۔کمار نے کہا کہ واقعے میں متاثر ہندوستانی شہریوں کے بارے میں مزید معلومات جمع کرنے کے لئے اور ضروری مدد حاصل کرنے کے لئے روس میں ہندوستانی سفارت خانے روسی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ 21جنوری کوگزرتے ہوئے ایک بحری جہاز میں آگ لگ گئی۔