تمام بسوں میں آگ بجھانے کے آلات نصب کرنا لازمی: رام لنگا ریڈی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th February 2017, 3:06 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،23؍فروری(ایس او نیوز) ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی نے کہاکہ تمام سرکاری اور نجی بسوں میں آگ بجھانے والے آلات رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اخباری نمائندوں سے با ت چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز نلمنگلا میں کے ایس آر ٹی سی بس کے شعلہ پوش ہوجانے اور اس میں ایک خاتون کی موت کے واقعہ کو محکمہ نے کافی سختی سے لیا ہے اور طے کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی بس میں اس طرح کے حادثہ کی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ہر بس میں آگ بجھانے کے آلات کی تنصیب لازمی قرار دی جائے۔نہ صرف بسیں بلکہ مال بردار لاریوں کو بھی آگ بجھانے والے آلات نصب کرنا لازمی قرار دیتے ہوئے ہدایت جاری کی جاچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کل نلمنگلا میں بس کے جل جانے کے سبب جو جانی اور مالی نقصان ہوا ہے آئندہ اس طرح کی صورتحال پیدا نہ ہونے پائے اس کیلئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کے ایس آر ٹی سی اور دیگر نجی ٹرانسپورٹرس کی ریاست بھر میں 24ہزار بسیں دوڑتی ہیں ، ان تمام میں آگ بجھانے والے آلات کی تنصیب مکمل طور پر لازمی قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے ریاستی حکومت کی ہدایت پر تمام سرکاری اور نجی بسوں میں ہنگامی طور پر نکلنے کیلئے الگ سے دروازے کی تعمیر کروائی گئی تھی۔آئندہ اگر آگ حادثات سے بچنا ہوتو ہر بس اور مال بردار گاڑیوں میں آگ بجھانے کے آلے کا ہونا لازمی قرار دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ شہر بنگلور میں ٹریفک کے اژدہام کے سبب مسافروں کو ایک سرکاری بس میں سوار ہونا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے۔ان حالات میں ٹریفک کے انفرااسٹرکچر کو اور بھی بہتر بنانے کیلئے ضروری تیاری کی جاچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مارچ کے اختتام تک ریاست بھر میں 1650 نئی بسیں شامل رہیں گی۔ان میں سے150 وولوو بسیں ہوں گی۔ ان تمام بسوں میں آگ بجھانے والے آلات پہلے ہی سے نصب کئے جائیں گے۔ نئی بسوں کی شمولیت کے بعد پرانی بسوں کو مرحلہ وار خدمات سے ہٹالیا جائے گا۔وزیر موصوف نے بتایاکہ بسوں میں آتش کش آلات لگانے کیلئے پرائیویٹ آپریٹروں کو حکومت کی طرف سے سہولت مہیا کی جائے گی۔ 24ہزار سرکاری بسوں میں ان آلات کی تنصیب کیلئے عنقریب ٹنڈر طلب کئے جائیں گے، اس کیلئے تمام سرکاری افسران کو ہدایت دی جاچکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔