جوئیڈا کے جنگلات  میں آگ بھڑکنےکے واقعات : فطری دولت کو نقصان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th February 2019, 8:03 PM | ساحلی خبریں |

جوئیڈا:11؍فروری (ایس او نیوز)فاریسٹ محکمہ کے افسران کی بے توجہی اور غفلت سے تعلقہ کے جنگل میں آگ لگنے سے جنگلات اور جانوروں کے تحفظ کو لےکر خطرہ پیداہونے والے واقعات پیش آرہے ہیں۔

اتوار کی دوپہر قریب تین بجے کالی ہولی یوجنا علاقے میں الوی مین روڈ پر کال سائی سے بھیم گالی تک آگ لگنے سے دسیوں ہیکڑ  جنگل پوری طرح جل کر خاک ہوگیا ہے۔ جنگل میں بھیانک آگ دہک رہی تھی جنگل جل رہاتھا لیکن وہاں کوئی بھی سکیورٹی گار ڈ نہیں تھا، فاریسٹ افسران سمیت کسی کو بھی اس کا پتہ نہیں تھا ادھر جنگل آگ سے بھسم ہوتا دیکھا گیا۔ یہ علاقہ یعنی کالی ہُلی یوجنا کاعلاقہ الوی مین روڈ سے متصل ہے، گزشتہ دوبرس پہلے بھیانک بھڑکی  آگ کے واقعے کو دیکھتے ہوئے یہاں ترجیحاتی بنیادوں پر  تحفظاتی اقدامات کرنے تھے۔ لیکن عوام کا الزام ہے کہ فاریسٹ افسران ان دیکھی کرتے ہوئے کوئی اقدا م نہیں کیا۔ باربار جنگل میں آگ لگنے سے جنگلات کو نقصان ہورہاہے لیکن فاریسٹ افسران ایسی گہری نیند میں ہیں کہ انہیں کوئی پتا نہیں۔

کالی ہلی یوجنا علاقے کے تمام زونس کو 40سے زائد سکیورٹی گارڈ کی تقرری کے لئے رقم منظور ہوئی ہے ، سرکار دومہینے پہلے ہی اصول  بنایا ہے کہ سکیورٹی گارڈ کے اکاؤنٹ کو یومیہ 320روپئے جمع کیا جانا چاہئے۔ اس کے باوجود ابھی تک علاقے میں کوئی ایک بھی سکیورٹی گارڈ کو نامزد نہیں کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اس سلسلے میں جب پنسولی علاقے کے فاریسٹ افسر سے موبائیل پر رابطہ کیاگیا تو انہوں نے کہاکہ واقعہ کی جانچ کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔