کنہیا کمار کے خلاف پٹنہ ایمس انتظامیہ نے درج کرایا ایف آئی آر 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th October 2018, 12:31 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ ،15؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) طلباء یونین کے سابق صدر کنہیا کمار کی مشکلیں ’بڑھ‘ سکتی ہیں۔ پٹنہ ایمس انتظامیہ نے کنہیا کمار کے خلاف ایف آئی آر درج کرا یا ہے ۔ کنہیا کے علاوہ سنیل کمار اور 80 سے 100 نامعلوم افراد کے خلاف جونیئر ڈاکٹرس سے جھگڑا کرنے کے باعث پھلواری شریف پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرایا گیا ہے ۔

وہیں دوسری طرف ڈاکٹرس کے ہڑتال پر جانے کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ واضح ہو کہ پٹنہ واقع آل انڈیا انسٹیٹیوٹ کے ڈاکٹروں کا الزام ہے کہ کنہیا اتوار کی رات ایمس میں داخل اپنے ایک دوست اور اے آئی ایس ایف لیڈر سشیل کمار سے ملنے یہاں پہنچے تھے۔ کنہیا کے ساتھ قریب 40۔50 حامیوں نے ان کے ساتھ ٹراما ایمرجنسی میں جانے کی کوشش کی۔ کنہیا کے حامیوں کو جب سیکورٹی گارڈ نے روکنے کی کوشش کی تو گارڈز کے ساتھ مبینہ طور پر مارپیٹ کی گئی۔ وارڈ میں تعینات ڈاکٹروں نے جب ان کے حامیوں کو واپس جانے کو کہا تب بھی حامی واپس نہیں گئے اور انہوں نے ڈاکٹروں سے ہاتھا پائی کی ۔ ایمس میں کافی دیر تک لے کر ہنگامہ ہوتا رہا۔پٹنہ ایمس کے صدر ڈاکٹر ونے کمار نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد تمام ڈاکٹروں نے کام بند کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمس انتظامیہ سے مل کر ملزمان کے خلاف مقامی تھانے میں ایف آئی آر درج کرنے اور ڈاکٹروں کی حفاظت کے مطالبات کو لے کر تمام ڈاکٹر ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...