گجرات اسمبلی انتخابات :منظوری کے بغیر جلسہ عام کرنے پر ہاردک پٹیل کے خلاف معاملہ درج
راج کوٹ ،یکم ؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پاٹی دار آرکشن آندولن سمیتی(پاس) کے لیڈر ہاردک پٹیل کے خلاف گجرات انتخابات کے دوران انتظامیہ کی اجازت کے بغیر ایک اور ریلی کرنے کے سلسلے میں یہاں مقامی تھانہ میں کلکٹر اور ضلع الیکشن افسر نے معاملہ درج کرایا ہے۔سٹی تھانہ کے انچارج ایم ڈی چندر واڈیا نے آج یو این آئی کو بتایا کہ 29مئی کو رات یہاں نانا مووا سرکل کے پاس راج کوٹ میونسپل کارپوریشن کے میدان میں ہاردک نے اجازت کے بغیر جلسہ عام کیا تھا۔ جس کے بعد ہاردک اور جلسہ عام کی منظوری مانگنے والے تشار نندانی کے خلاف کل شام معاملہ درج کیا گیا ہے۔اس سے قبل گذشتہ 18 نومبر کو ہاردک کی گاندھی نگر ضلع کے مانسا میں بھی بغیر اجازت کے جلسہ عام منعقد کرنے پر ان کے اور چھ دیگر لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا تھا۔