سال 2018سے ہو سکتی ہے مالی سال میں تبدیلی، نومبر میں پیش ہو سکتا ہے عام بجٹ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th June 2017, 11:48 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،27؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سال 2018سے ملک میں مالی سال کے آغاز اپریل کے بجائے جنوری سے ہو سکتا ہے۔حکومت اس کی تیاری میں لگی ہے۔اس کے ساتھ ہی ملک میں 150سال سے چلی آ رہی اپریل ۔مارچ کی مالی سال کی روایت میں تبدیلی ہو سکتی ہے، اگر ایسا ہوتا ہے تو مرکز کا اگلا بجٹ اس سال نومبر میں پیش ہو سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت مالی سال کے لیے کیلنڈر سال کے مطابق تبدیل کرنے پر کام کر رہی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اس تبدیلی کی وکالت کی ہے،یہ ایک اور تاریخی تبدیلی ہوگی۔حکومت اس سے پہلے بجٹ کو فروری مہینے کی آخری تاریخ کو پیش کرنے کی دہائیوں پرانی روایت کو تبدیل کر چکی ہے۔اس سال بجٹ یکم فروری کو پیش کیا گیا۔ایسے میں مالی سال کو تبدیل کرنے کی جس پیشکش پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے اس کے مطابق پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس دسمبر سے کافی پہلے ہو سکتا ہے تاکہ بجٹ عمل کو سال کے اختتام سے پہلے مکمل کیا جا سکے۔

ذرائع نے کہا کہ بجٹ عمل کو مکمل کرنے میں دو ماہ کا وقت لگتا ہے۔ایسے میں بجٹ سیشن کی ممکنہ تاریخ نومبر کے پہلے ہفتے ہو سکتی ہے۔ہندوستان میں مالی سال یکم اپریل سے 31مارچ تک ہوتا ہے۔اس نظام کو 1867میں منظور کر لیا گیا جس سے ہندوستانی مالی سال کا برطانوی حکومت کے مالی سال سے تال میل کیا جا سکے۔اس سے پہلے تک ہندوستان میں مالی سال کی شرات یکم مئی کو شروع ہوکر 30اپریل تک ہوتی تھی۔وزیر اعظم مودی کے مالی سال کا کیلنڈر سال سے ملنے کی خواہش جتانے کے بعد حکومت نے گزشتہ سال ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...