سرسی میں ہوئے ایک سڑک حادثہ میں بھٹکل کا ایک نوجوان شدید زخمی؛ عوام الناس سے مالی تعائون کی اپیل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 31st January 2018, 10:20 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 31/جنوری (ایس او نیوز)   تین روز قبل 28 جنوری کو سرسی میں ہوئے ایک  سڑک حادثے میں ایک شخص کی موقع پر موت واقع ہوگئی تھی ،جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی ہوگیا تھا، جسے ہبلی کے Tatwadarsha اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ گھروالوں نے بتایا کہ  زخمی محمد سلیم ابوبکر مُلا (35) بھٹکل تینگنگونڈی کا رہنے والا ہے، شادی کے بعد بینگلور میں ہی ملازمت کرتے ہوئے وہیں رہائش پذیر  تھا۔ اس کے دونوں ہاتھوں کو فریکچر ہوا ہے، کندھے کی ایک ہڈی ٹوٹ گئی ہے، سر پر بھی چوٹ لگی ہے اور ایک پائوں بھی ٹوٹ گیا ہے۔ اس کے علاج کے لئے قریب دس لاکھ کا خرچہ آنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کو لے کر گھروالے بے حد  پریشان ہیں۔

گھروالوں نے بتایا کہ اب تک چار آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہوچکے ہیں، مزید چار آپریشن کرنے باقی ہیں۔ گھروالوں نے صاحب خیر حضرات سے درخواست کی ہے کہ اس نوجوان کے علاج کے لئے اپنی طرف سے ہرممکن مدد کریں۔

گھروالوں کے مطابق تین سال قبل ہی محمد سلیم کی شادی کمٹہ کی ایک لڑکی کے ساتھ  ہوئی تھی، اس کو دو سال کی ایک بچی بھی ہے۔ سلیم کے  والد معذور ہے  اور فرزند کے حادثے کی اطلاع کے بعد ماں بھی  بیمار پڑگئی ہے۔

یاد رہے کہ محمد سلیم اپنے سسر کے ساتھ کمٹہ سے سرسی جانے کے دوران حادثہ پیش آیا تھا، جس میں ان کے سسر ابومحمد بھنڈی کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی تھی۔

محمد سلیم کے علاج کے لئے جو لوگ تعائون کرنا چاہتے ہیں ، برائے کرم  بھٹکل میں مُبشر حُسین ہلارے سے  موبائل نمبر 18849 99728 91+ پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ دبئی میں  اگر کوئی اپنی طرف سے مالی تعائون کرنا چاہتے ہوں تو برائے کرم جیلانی محتشم سے موبائل نمبر 5584203 050  پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ جدہ میں جناب عبدالسلام دامودی سے موبائل نمبر : 7587 377 050 ، ریاض میں  جناب نصیف ائیکری سے موبائل نمبر 5493 164 053 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔کمٹہ میں اگر کوئی ہیلپ  کرنا  چاہیں تو برائے کرم ساحل آن لائن کمٹہ کے نمائندے جناب محمد سجاد قاضی سے موبائل نمبر 12220 99455 91+ پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔