مینگلوراسپتال میں ایڈمٹ بھٹکل کے ایک مریض کے لئے مالی تعائون کی درخواست

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd May 2018, 12:40 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 23/مئی  (ایس او نیوز) رکشہ چلا کر اپنا اور اپنے خاندان کو سنبھالنے والا ساجد احمد ابن شریف اس وقت مینگلور کے ایک پرائیویٹ اسپتال کے انتہائی نگہداشت والے کمرے میں  ایڈمٹ ہے، جہاں اُس کے جسم کا ایک حصہ ناکارہ ہوگیا ہے۔ ڈاکٹروں کی صلاح پر ایک آپریشن ہوچکا ہے، مزید علاج درکار ہے۔ آپریشن کا خرچ قریب پانچ لاکھ روپیہ ہے، جبکہ آئی سی یو اور دوائیوں  پر روزانہ آٹھ سے دس ہزار روپئے  کا بل  بن رہا ہے۔

40 سالہ ساجد احمد  کے چھ بچے ہیں، وہ آزاد نگر ففتھ کراس، جالی روڈ کا ساکن ہے۔  اس کے بھائی محمد صادق شریف  نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ رمضان کے اس بابرکت مہینے میں ساجد کی مالی طور پر مدد کریں۔ ان کے مطابق  ان کا بھائی ساجد احمد گھر کا واحد کفیل ہے، گھر کے اخراجات کے ساتھ علاج کے اخراجات پورا کرنا ممکن نہیں ہے۔ ساجد احمد مینگلور کے انڈیانا اسپتال میں ایڈمٹ ہے۔

قارئین سے درخواست کی جاتی ہے کہ  ساجد احمد کی صحت یابی کے لئے نہ صرف دُعا کریں بلکہ ہرممکن مالی طور پر بھی مدد کریں۔ان کے بھائی محمد صادق سے موبائل نمبر 9980888740 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ساحل آن لائن کے ذریعے اگر کوئی مدد کرنا چاہیں تو برائے کرم مبشر حُسین  ہلارے سے موبائل نمبر  9972818849 91+ پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...