مصر: گاؤں والوں نے شادیوں میں تاخیرکا حل ڈھونڈ نکالا;رسوم ورواج ختم، اسراف پر پابندی، سادگی سے نکاح اور رخصتی

Source: S.O. News Service | Published on 24th April 2017, 6:03 PM | عالمی خبریں |

قاہرہ،24اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بہت سے ملکوں میں بے پناہ اخراجات مردو خواتین کی شادیوں میں تاخیر کی ایک بڑی وجہ بتائی جاتی ہے۔ دوسرے ملکوں کی طرح یہ مسئلہ مصرکے لوگوں کوبھی درپیش ہے۔مصر کے ایک گاؤں کے باشندوں نے حال ہی میں متفقہ طور پرشادی میں تاخیر کا حل ڈھونڈ نکالا۔ اگرچہ یہ کوئی جادوئی حل نہیں مگر غیر ضروری رسوم ورواج کے چنگل میں پھنسے معاشروں کے لیے شادی بیاہ کے موقع پر رسوم کو ترک کرنا اتنا آسان بھی نہیں۔ مصر کی بنی سویف گورنری کے نواحی قصبے’براوہ‘ کی سرکردہ شخصیات نے مل بیٹھ کر شادی بیاہ میں تاخیر کا حل ڈھونڈ نکالا۔ انہوں نے متفقہ طور پریہ فیصلہ کیا ہے کہ گاؤں کے اندر ہونے والی کسی بھی شادی میں غیر ضروری رسوم ورواج پرعمل درآمد نہیں کیا جائے۔ شادی پر کسی قسم کے تحفے تحائف کی تقسیم پر سختی سے پابندی ہوگی۔طبلے اور بینڈ باجے،بیش قیمت سونے چاندی کے زیورات کی خریداری اور لمبے چوڑے ولیمے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تمام اہل قصبہ نے اس معاہدے سے اتفاق کیا ہے اور ساتھ ہی یہ طے پایا ہے کہ اس معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے خاندان کو پانچ ہزار مصری پاؤنڈ یا اس سے زیادہ کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
’سونے کے بغیر شادی‘ کے عنوان سے مہم کے روح رواں جلال ربیع نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’براوہ‘ گاؤں کے شہریوں نے شادی بیاہ میں اسراف سے بچنے کے لیے 9 نکاتی معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت شادی پر اخراجات کی حد 40 ہزار مصری پاؤنڈ رکھی گئی ہے۔ گاؤں کی سطح پر بنائی گئی کمیٹی کے سامنے دلہا خاندان کی طرف سے اخراجات کی فہرست پیش کرنا لازمی ہے۔ اس فہرست میں دلہن کو 60 سے 150 گرا سونا دینے کے بجائے 15 سے 20 گرام کی انگشتری یا اس کے برابر سونے کی کوئی دوسری چیز دینے کی اجازت ہے۔اس کے علاوہ دلہا دلہن کے لیے ایک چھوٹا فلیٹ جو بیٹھک، بیڈ روم یا ایک آدھ اور کمرے پر مشتمل ہوگا دینے کی اجازت ہے۔ اس میں کسی قسم کی تزئین آرائش پر پابندی ہے۔ شادی پر الیکٹرانک، الیکٹریکل، کچن، فرنیچر اور کارپٹ وغیرہ سمیت کل 40 ہزار پاؤنڈ تک اخراجات کی اجازت ہوگی۔ اس سے زیادہ خرچہ کرنے والا خاندان پانچ ہزار مصری پاؤنڈ جرمانہ ادا کرے گا۔
جلال ربیع نے بتایا کہ گاؤں کی سطح پر طے پائے اس معاہدے کے بعد علاقے کی ایسے خواتین وحضرات جن کی شادیاں اخراجات پورے نہ ہونے کے باعث تعطل کا شکار تھیں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مقامی شہری خوشی کیماہر بھنگڑے ڈالتے سڑکوں پر نکل آئے اور اس پر خوشی کا اظہار کیا۔جلال ربیع کے مطابق شادی پر اخراجات کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ مقامی سطح پر صرف 35 سے 60 ہزار مصری پاؤنڈز کے سونے کے زیورات خریدے جاتے ہیں۔ رہائش اور دیگر ضروری سامان کے اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شادی کے لیے مالی وسائل جمع کرتے کرتے شادی کی عمر گذر جاتی ہے۔ والدین اپنی بچیوں کے ہاتھ پیلے کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔ مصر میں ایک گاؤں کی سطح پر شادی پر کفایت شعاری کا معاہدہ ان تمام علاقوں کے لیے ایک عملی نمونہ ہے جہاں محض وسائل کی قلت شادی بیاہ کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔