وزیر خزانہ ارون جیٹلی اپنا دورۂ چین مختصر کرکے گزشتہ رات وطن واپس لوٹے

Source: S.O. News Service | By Wafa Kifa | Published on 27th June 2016, 9:47 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 27؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے خود پر اور اپنی وزارت کے اعلیٰ حکام پربی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی کی جانب سے کئے گئے شدیدحملوں کے تناظر میں اپنا چین کا دورہ ایک دن مختصر کرتے ہوئے ختم کر دیا اور وطن لوٹ آئے۔جیٹلی کا پانچ روزہ چین دورہ گزشتہ 24؍جون کو شروع ہوا تھا اور اس دورے کا بنیادی مقصد ایشیائی بنیادی ڈھانچہ سرمایہ کاری بینک(اے آئی آئی بی) کے بورڈ آف گورنر کی پہلی میٹنگ میں شامل ہونا تھا۔ان کا چینی وزیر خزانہ لوؤ جیوئی سے آج ملاقات کا پروگرام تھا لیکن یہ ملاقات کل ہی ہو گئی۔ان کے دیگر پروگراموں میں قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے سربراہ شو شاؤشی اور پیپلز بینک آف چائنا کے گورنر جھوؤ شیاؤچیان سے ملاقات شامل تھی۔یہ ملاقاتیں آج ہونی تھیں۔حکام نے جیٹلی کا چین دورہ ایک دن کم کرکے مختصر کئے جانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔لیکن یہ اس وقت ہوا ہے جب میڈیا میں خبریں آئیں کہ جیٹلی سوامی کے حملوں سے ناراض ہیں جن کے دائرے میں چیف اقتصادی مشیر اروند سبرامنیم اور اقتصادی معاملات کے سکریٹری ششی کانت داس بھی آئے ہیں۔وزیر خزانہ چاہتے ہیں کہ پارٹی سوامی پر لگام لگانے کے لیے اقدامات اٹھائے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...