فتح کے قریب ہیں، شامی وزیر خارجہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th September 2017, 10:36 PM | عالمی خبریں |

دمشق،24؍ستمبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)شامی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں عالمی رہنماؤں کو بتایا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردی کے خاتمے کے ہدف کی طرف بتدریج بڑھ رہا ہے اور گزشتہ چھ برس سے جاری جنگ میں فوجی فتح ’’اب دسترس میں‘‘ ہے۔ولید المعلم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ہفتہ 23 ستمبر کو اپنے خطاب کے دوران کہا، ’’حلب اور پالمیرا کو آزاد کرانے، دیر الزور کا محاصرہ توڑنے اور شام کے بہت سے حصوں سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنے سے یہ ثابت ہوا ہے کہ فتح اب قریب ہے۔‘‘شامی وزیر خارجہ کا جو بشارالاسد کی حکومت میں نائب وزیر اعظم کا عہدہ بھی رکھتے ہیں، مزید کہنا تھا کہ شامی حکومتی فورسز کو اس جنگ میں ان کے کردار کے باعث ہیرو کے طور پر یاد رکھا جائے گا: ’’جب یہ غیر منصفانہ جنگ ختم ہو جائے گی، تو شامی فوج تاریخ میں ایک ایسی فوج کا مرتبہ حاصل کر لے گی جس نے اپنی حامی فورسز اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر شجاعت و دلیری سے اْن دہشت گردوں کو شکست دی جو کئی ممالک سے شام میں آئے۔‘‘مغربی ممالک کی طرف سے شامی صدر بشارالاسد کی حکومت پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ سفاکیت کا مظاہرہ کر رہی ہے، سویلین کو ہدف بنا رہی ہے اور ممنوعہ کیمیائی ہتھیار بھی استعمال کر رہی ہے تاہم ولید المعلم نے اپنے خطاب میں ایک بار پھر ان الزامات کو رد کر دیا۔شام میں 2011ء سے جاری جنگ کے نتیجے میں اب تک ساڑھے تین لاکھ سے زائد شامی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 50 لاکھ سے زائد شامی اپنے گھر بار چھوڑ کر مہاجرت اختیار کیے ہوئے ہیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ آئندہ ہفتوں کے دوران شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا ایک نیا راؤنڈ کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اب تک اس حوالے سے ہونے والی تمام کوششیں ناکامی سے دو چار ہو چکی ہیں۔ اس حوالے سے بڑی رکاوٹ اپوزیشن کی طرف سے یہ مطالبہ رہا ہے کہ شامی تنازعے کا ایک ایسا سیاسی عبوری راستہ اختیار کیا جائے جس میں صدر اسد کا حکومت میں رہنے کا کوئی امکان نہ ہو تاہم شامی حکومت ایسے کسی حل کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔ولید المعلم نے اسی بات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران دہرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ شامی حکومت شام کے مستقبل کے حوالے سے کسی بھی بیرونی مداخلت کو مسترد کرتی ہے۔ المعلم کے مطابق، ’’صرف شامی عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ایسے فیصلے کریں، بھلے اس وقت یا مستقبل میں۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...