کنڑا فلم ڈائرکٹر سنتوش شٹی مینگلور کےقریب اُجیرے میں واقع واٹر فالس میں گر کر ہلاک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 31st May 2018, 1:09 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

مینگلور 30/مئی (ایس او نیوز) ساحلی کرناٹکا میں طوفانی ہوائوں کے ساتھ زور دار بارش کے نتیجے میں چار لوگوں کی موت واقع ہونے کے بعد اب پانچویں موت ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔البتہ یہ موت بارش کی وجہ سے نہیں، مگر موت پانی میں گرنے سے ہی ہوئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  کنڑا فلم ڈائرکٹر سنتوش شٹی  مینگلور کے قریب بیلتنگڈی کے اُجیرے میں واقع  ایک واٹر فالس کی فوٹو شوٹنگ لے رہے تھے کہ اچانک ان کا پیر پھسل گیا اور وہ سیدھے فالس میں جاگرے اور وہیں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔بتایا گیا ہے سنتوش شٹی کا تعلق مینگلور کے قریب  کٹیل سے ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کنڑا فلم    'Kanasu - Kannu Teredaga' کے ڈائرکٹر  سنتوش شٹی اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ بدھ کو  ائیرمیل نامی واٹر فالس پر نئی کنڑا فلم 'گنددا کوڑی'    کے لئے اپنے جسم میں روبوٹ کا گیٹ آپ  باندھ کر  ڈران کیمرہ کے ذریعے  فوٹو شوٹ کررہے تھے کہ اچانک ان کا پیر پھسل گیا اور وہ سیدھے فالس میں جاگرے، بتایا گیا ہے کہ چونکہ ان کے جسم میں بھاری بھرکم  روبوٹ کا گیٹ آپ فکس تھا، جس کی وجہ سے  اُنہیں پانی سے باہر نکلنے کا موقع ہی نہیں مل سکا اور کیمرہ کے ان اوزاروں نے انہیں فالس میں گرنے کے بعد غالباً ہاتھ پیر مارنے کا بھی موقع نہیں دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ان کے جسم پر کیمرا کے جو اوزار بندھے ہوئے تھے اُس کا وزن قریب 35 کلو تھا۔

ذرائع کے مطا بق  گذشتہ دو دنوں سے جاری بارش کی وجہ سے واٹر فالس میں پانی بھی کافی زیادہ تھا ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولس ٹیم اور فائر بریگیڈکا عملہ جائے وقوع پر پہنچا اور واٹر فالس میں تلاشی مہم شروع کرتے ہوئے ان کی لاش کو باہر نکالا۔

خیال رہے کہ پیر کی شام سے بدھ شام تک مینگلور اور اُڈپی میں بادلوں کی گرج اور خطرناک بجلی کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش نے پورے ساحلی علاقوں میں  عام زندگی مفلوج کرکے رکھ دی ہے، بالخصوص مینگلور میں زوردار بارش کے نتیجے میں   29مئی تک نقصانات کا تخمینہ 16.62 کروڑ روپیوں کا لگایا جاچکا ہے، جس کےبعد بھی کافی نقصانات ہوئے ہیں، جس کا حساب لگایا جارہا ہے۔ آج بدھ کو ویسے بارش میں کافی کمی دیکھی گئی ہے اور اکثر علاقوں میں جمع شدہ بارش کا پانی بھی اُترچکا ہے، البتہ نشیبی علاقوں میں پانی برابر بھرا ہوا دیکھا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...