ماب لنچنگ پر تعمیلی رپورٹ پیش کرنے کے لئے ایک ہفتے کی مزیدمہلت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th September 2018, 11:15 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،07؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ نے ماب لنچنگ معاملے میں اس کے رہنما ہدایات سے متعلق تعمیلی رپورٹ پیش نہ کرنے والی ریاستوں کو رپورٹ پیش کرنے کے لئے مزید ایک ہفتے کا وقت دیا ہے۔

چیف جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی والی بینچ نے جمعہ کو ان ریاستوں کو گزشتہ 17 جولائی کو رہنما ہدایت پر عمل کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کرنے کے لئے ایک ہفتے کا مزید وقت دیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اب تک 16 ریاستوں نے اپنی رپورٹ پیش کی ہے۔جن ریاستوں نے ابھی تک اپنی رپورٹ پیش نہیں کی ہے، ایک ہفتے کا مزید وقت دیا جاتا ہے۔

جسٹس مشرا نے کہا، ’’اگر رپورٹیں پیش نہیں کی گئیں تو پھر ریاستی سکریٹری داخلہ کو عدالت میں ذاتی طور پر پیش ہونا ہوگا‘‘۔عدالت عظمی نے کہا ہے کہ معاشرے میں امن اور ہم آہنگی ہر صورت میں برقرار رکھنا ہوگا۔ عدالت نے تمام ریاستوں اور یونین کے ماتحت خطوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے سرکاری ویب سائٹس پر ماب لنچنگ کے خلاف رہنما ہدایات جاری کریں۔اب معاملے کی اگلی سماعت 13 ستمبر کو ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...