فکرو خبراب نوائطی زبان میں بھی دستیاب؛ بھٹکل جماعت المسلمین قاضی کی دعا کے ساتھ ہوا خوبصورت اجراء

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 11th December 2018, 2:59 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 11ڈسمبر (ایس او نیوز) کرناٹک  کا ساحلی شہر بھٹکل اپنی نوعیت کے اعتبار سے ایک امتیازی شان رکھتا ہے اسکا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہاں کے علماء کرام مختلف میدانوں میں اپنی نوعیت سے دعوتی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔  اُردو، انگریزی اور کنڑا  نیوز پورٹل کے  بعد اب فکر و خبر نے پیر کی شب   نوائطی زبان میں نئے پورٹل کا اجرا کیا، اس موقع پر  جماعت المسلمین بھٹکل کے قاضی مولانا مُلا محمد اقبال ندوی اور بنگلور سے تشریف فرما  مولانا شاکر اللہ صاحب رشادی سمیت   عمائدین شہر شریک تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا شاکر اللہ رشادی نے  کہا کہ جولوگ یہ کہتے ہیں کہ ملا کی ڈور مسجد تک ہے وہ سب سے بڑا جھوٹ کہتے ہیں، ایسا کہنے والواں کو کم از کم بھٹکل کے علماء کی طرف ضرور دیکھنا چاہیے کہ یہاں کے علماء کرام کس طریقے سے مختلف میدانوں میں اپنی دعوتی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مولانا نے کہا کہ  میڈیا میں سب سے زیادہ جھوٹ بولا جاتا ہے، ایسے میں  ہم علماء کو اور دیندار طبقہ کو اس میدان میں آگے آنے کی ضرورت ہے۔مزید کہا کہ  میڈیا جس طرح جھوٹ بول بول کرانسانیت کو تباہ کررہاہے ،  اس کو ہر کوئی  جانتا  ہے۔ مولانا نے مزید فرمایا کہ آج کل میڈیا تو میڈیا ممبر ومحراب سے بھی حق کو چھپایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ کتنے ایسے ائمہ ہیں جو مقتدیوں کے چہرے دیکھ کر اپنا موضوع خطاب بدل دیتے ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ  جب ممبر ومحراب پر حق کے گلے کو گھونٹا جائے گا تو بھلا  کونسی ایسی جگہ ہوگی جہاں سود کی حرمت وغیرہ پر بات کی جاسکے۔

فکر و خبر کے روح رواں مولوی  ہاشم ندوی نے فکر و خبر کی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مرحوم مولانا عبدالباری کی کمی کا احساس دلایا جن کی رہنمائی اور رہبری میں فکر وخبر کا کام شروع کیا گیا تھا۔انہوں  نے کہا کہ اب فکر و خبر چار زبانوں میں آپ کے سامنے خبریں اور حالات حاضرہ سے واقف کراےگا جبکہ بہت  جلد  ندوۃ العلماء لکھنؤ میں حضرت مولانا رابع حسنی ندوی کے دست مبارک سے ہندی اخبار کا بھی رسم اجرا عمل میں آئے گا۔ مولوی ہاشم ندوی نے  اسکے بعد عربی زبان میں بھی فکر و خبر  شروع کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ  فکر و خبر  صرف ایک ویب سایٹ نہیں  بلکہ یہ دعوت کا بہت بڑا مشن ہے۔انہوں نے کہا کہ  ہم صرف خبریں نہیں دیتے بلکہ ساتھ میں فکر بھی دیتے ہیں۔اھل سنہ ویب سائٹ کے نام سے پانچ سال پہلے ہم نے کتابوں کی لایبریری  بھی شروع کی ہے،  جس میں تقریبا ساڑھے پانچ ہزار کتابیں موجود ہیں جس کو آپ ڈاونلوڈ  کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کی بھی جانکاری دی کہ فکر و خبر کے تحت ہفتہ واری تفسیر کا درس بھی شروع کیا گیا ہے۔

فکر و خبر کے صدر مولانا الیاس جاکٹی ندوی نے اپنے خطاب میں  مولوی ھاشم صاحب کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ ہم ہندوستان کی ہر زبان میں خبریں پیش کریں۔ قاضی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی ، جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے مہتمم مولانا مقبول کوبٹے ندوی اور فکر و خبر کے ٹرسٹی جناب محتشم جان عبدالرحمن نے بھی اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے  فکر و خبر کی ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 جلسہ کی نظامت مولوی  عبد النور فکردے ندوی، مولوی شریح ندوی اور مولوی احمد ایاد ندوی کررہے تھے۔ جلسہ مولوی رضوان کندنگوڑہ کی تلاوت سے شروع ہوا جبکہ رضوان ابن افضل نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کیا۔   اجمل التلاوہ جو رمضان المبارک کی مناسبت سے شروع کیا گیا تھا اسمیں اور آن لائن نعتیہ مسابقہ جو ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے شروع کیا گیا تھا دونوں میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والوں کو انعامات سے اور سندوں سے نوازا گیا۔اس موقع پر تمام امتیازی نمبرات حاصل کرنے والوں نے اپنا نعتیہ مظاہرہ بھی پیش کیا ۔ کل 152 مساہمین نے شرکت کی جن کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں تھی۔ بتایا گیا ہے کہ 65 سال تک کی عمر کے  لوگوں نے بھی نعتیہ مقابلہ میں  حصہ لیا تھا، جس کی  مولانا اظہر ندوی  نے مکمل رپورٹ پیش کی۔ نایب قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبد الرب ندوی  کی دعا پر جلسہ اختتام کو   پہنچا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...