لائیوٹی وی پر سماج وادی پارٹی کے ترجمان سے لڑنے کے بعد بی جے پی میں ہی گھرگئے گوروبھاٹیہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th December 2018, 12:43 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،9دسمبر(آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز) ایک نیوز چینل میں بحث کے دوران سماج وادی پارٹی (SP)کے ترجمان انوراگ بھدوریا کے ساتھ ہاتھاپائی کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP)کے قومی ترجمان گورو بھاٹیہ اپنی ہی پارٹی کے اندر گھر گئے ہیں۔اس مسئلے پر  بی جے پی لیڈر آئی پی سنگھ نے بھاٹیہ کوکٹہرے میں کھڑاکیاہے۔انہوں نے انتخابات سے پہلے بھاٹیہ پر بی جے پی کو نقصان پہنچانے کابھی الزام لگایا۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ سنوگورو بھاٹیہ، یہ بی جے پی ہے،تمہارے اندر اب بھی ایس پی کا وائرس باقی ہے، تم سماجووادی پارٹی کی ثقافت لارہے ہو، ویڈیو میں تمہاری جارحیت نظرآرہی ہے اور تم نے ایک پینلسٹ کے طور پرپارٹی کا وقار گرایا ہے۔اس کے نتیجے میں ایس پی کو کم اور بی جے پی کو زیادہ نقصان پہنچے گا،تم انتخابات کے مہینے میں بی جے پی کو نقصان پہنچارہے ہو۔

آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ سال ہی گورو بھاٹیہ نے سماجوادی پارٹی کو چھوڑ کر بی جے پی کا دامن تھاما تھا۔اس کے علاوہ سماج وادی پارٹی کی لیڈرجوہی سنگھ نے بھی گورو بھاٹیا پر جارحانہ ہونے کاالزام لگایا۔جواب میں انہوں نے کہا کہ لائیو ٹی وی کے مباحثے کے دوران بی جے پی کے ترجمان کا رویہ انتہائی قابل مذمت تھا،وہ پہلے بھی کئی بارجارحانہ بنے ہیں،اب ہم گوروبھاٹیہ کابائیکاٹ کریں گے۔

آپ کو بتا دیں کہ نوئیڈا کے سیکٹر 16Aمیں واقع ایک نیوز چینل میں بحث کے دوران بی جے پی اور سماج وادی پارٹی کے ترجمان آپس میں لڑ پڑے تھے۔اس کے بعد بی جے پی کے ترجمان نے سیکٹر 20پولیس ا سٹیشن سے شکایت کی جس کے بعد پولیس نے ایس پی لیڈرکو حراست میں لے لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...