فیفا ورلڈ کپ، کولمبیا نے پولینڈ کو0-3 سے ہرادیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th June 2018, 7:03 PM | اسپورٹس |

روس،25؍جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) فیفا ورلڈ کپ کے گیارہویں دن کے تیسرے میچ میں کولمبیا نے پولینڈ کو 0 کے مقابلے میں 3 گولوں سے ہرادیا۔ کولمبیا کے کھلاڑی میچ کے آغاز سے ہی پولینڈ پر حاوی رہے تاہم گول کرنے میں مسلسل ناکامیوں کے باوجود ہمت نہ ہارتے ہوئے بالآخر میچ کے پہلے ہاف کے 40ویں منٹ میں کولمبیا کے مینا نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔میچ کے دوسرے ہاف کے 70ویں منٹ میں کولمبیا کے فلکاو نے گول کیا اور اس کے کچھ ہی دیر بعد فلکاو نے 75ویں منٹ میں تیسرا گول کرکے میچ میں ٹیم کی برتری مزید بڑھا دی۔

ایک نظر اس پر بھی

میتھیوز کی کپتانی چھنی، چنڈیمل کو ون ڈے کی بھی کمان

ایشیا کپ میں سری لنکا کی مایوس کن کارکردگی اور اس کے پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہو جانے کا نزلہ سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھیوز پر گر گیا اور ان کی کپتانی چھین کر دنیش چنڈیمل کو ون ڈے ٹیم کا بھی کپتان بنا دیا گیا۔

ملک کو مزید بہترین سنگلزکھلاڑیوں کی ضرورت ہے: امرت راج

ہندوستان کے عظیم ٹینس کھلاڑی وجے امرت راج نے کہا کہ ملک کو اگر دنیا میں ایلیٹ گروپ میں شامل ہونا ہے تو اسے بہترین سنگلز کھلاڑیوں کو تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ ہندوستان کو حال میں ڈیوس عالمی گروپ پلے آف میچ میں سربیا سے 0-4 سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور امرت راج کو لگتا ہے کہ ملک میں ...

بھٹکل انجمن پی یوکالج نے جیتا ضلع لیول کبڈی ٹورنامنٹ میں چمپئین شپ کا خطاب

اترکنڑا ضلع پی یو بورڈ تعلیمات عامہ ، وائی ٹی ٹی ایس پی یو کالج یلاپور اور سرکاری پی یو کالج یلاپور کے اشتراک سے یلاپور سرکاری پی یوکالج کے کالما تعلقہ کھیل میدان میں منعقدہ پی یو کالج ضلع لیول کبڈی ٹورنامنٹ میں انجمن پی یو کالج بھٹکل کی ساحل عمری کی کپٹن شپ میں  چمپئین شپ کا ...