فیفا ورلڈ کپ 2018میں نہیں ہوں گے انگلینڈ کے ریفری
پیرس ،30؍مارچ ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)روس میں ہونے والے اگامی فٹ بال ورلڈ کپ میں انگلینڈ کا کوئی میچ ریفری اور معاون نہیں ہو گا۔فیفا کی آج جاری فہرست میں 99 میچ حکام کا نام ہے۔عالمی جنگ کے زمانے کے بعد یہ پہلی بار ہے جب فیفا ورلڈ کپ میں انگلینڈ کا کوئی میچ افسر نہیں ہو گا۔گزشتہ سیشن میں پریمیئر لیگ سے ریٹائرمنٹ لینے والے ریفری مارک کلاٹٹینبرگ کو فیفا نے پری منتخب گروپ میں شامل کیا تھا۔لیکن بڑی رقم ملنے پر وہ سعودی عرب چلے گئے جس سے فیفا کے پاس انگلینڈ کے کسی ریفری کو رکھنے کا اختیار نہیں بچا۔ اس فہرست میں یوایفا سے تسلیم شدہ ممالک جرمنی، ترکی، روس، ہالینڈ، پولینڈ، سپین، سربیا، اٹلی، سلووینیا اور فرانس کے ریفریوں کو جگہ ملی ہے۔ایسا منظور شدہ ہے کہ فٹ بال کا آغاز انگلینڈ سے ہوا اور اس کو ایک اور جھٹکااس سے بھی لگا ہے کہ ملک کے کسی میچ میں معاون عملے کو بھی اس فہرست میں جگہ نہیں ملی ہے۔فیفا نے یہ فیصلہ روس اور برطانیہ کے درمیان جاری موجودہ کشیدگی کی وجہ سے لیا ہے۔فٹ بال ورلڈ کپ 14 جون سے 15 جولائی تک کھیلا جائے گا۔