نئے سال کی آمد پر دہلی میں جم کر ہوئی آتش بازی، عدالت کے حکم کی ہوئی خلاف ورزی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd January 2019, 1:01 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،یکم جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) نئے سال کی آمد پر جشن کے دوران دہلی این سی آر میں جم کر آتش بازی ہوئی۔آلودگی کی سنگین مسئلہ کا سامنا کر رہی قومی دارالحکومت میں کئی جگہ لوگ سپریم کورٹ کی طرف سے مقررہ وقت سے پہلے اور بعد میں بھی آتش بازی کرتے ہوئے نظر آئے۔

مرکزی حکومت کی طرف سے جاری ہوا کا معیاراور پیشگوئی نظام نے پیر کو آگاہ کیا تھا کہ کھلے میں الاؤ جلانے یا آتش بازی کی وجہ سے، ہوا میں آلودگی اور زیادہ ہو جائے گی جس سے ہوا کے معیار میں تیزی سے کمی آ سکتی ہے۔یہاں تک کہ آلودگی انتہائی سنگین زمرے میں بھی پہنچ سکتی ہے۔آتش بازی کو لے کر دیے گئے سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے کرسمس اور نئے سال کی شام سے پہلے مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) نے قومی راجدھانی دہلی، نوئیڈا اور گروگرام کے ریاستی افسران اور دہلی پولیس کو خط لکھا تھا۔لیکن انتباہ کے باوجود کئی مقامات پر عدالت کے حکم کی خلاف ورزی ہوئی۔

سپریم کورٹ نے کرسمس اور نئے سال کے موقع پر جشن کو لے کر حکم دیا تھا کہ نئے سال کا جشن نصف شب سے شروع ہوتا ہے لہٰذا رات 11 بج کر 55 منٹ سے لے کر 12 بج کر 30 منٹ تک صرف سبز پٹاکھے پھوڑنے کی اجازت ہوگی۔ اکتوبر سے دہلی میں آلودگی کی سطح تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ گزشتہ دس دن سے تو قومی دارالحکومت میں فضاکا معیار مسلسل نقصان دہ ثابت ہوا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...