کوئٹہ: تربت ہلاکتیں، انسانی سمگلنگ میں ملوث مبینہ اہم ملزم گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th November 2017, 9:01 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بلوچستان کے ضلع تربت میں 20 افراد کی ہلاکت کے دلخراش واقعے کے بعد وفاقی حکومت نے انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں اور اتوار کو کوئٹہ سے ایک اہم ملزم کو وفاقی ادارے، 'ایف آئی اے' حراست میں لے کر لاہور منتقل کر دیا۔کوئٹہ میں ایف آئی اے کے ایک اعلیٰ اہل کار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر وی او اے کو بتایا کہ محمد صادق، عرف طالب، لوگوں کو بیرونِ ملک بھجوانے والے انسانی سمگلروں کے نیٹ ورک میں طالب کے نام سے جانا جاتا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہلاک کئے جانے والے یہ 20 افراد کو کوئٹہ میں اسی صادق کے ساتھ ٹھہر ے تھے۔اْدھر لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے، ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد انیس نے بتایا کہ ملزم صادق لوگوں کو غیر قانونی راستوں سے بیرونِ ملک بھیجنے والے انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کا سب سے اہم ملزم ہے، ملزم کوئٹہ سے لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے ایران لے کر جاتا اور خود کو ایرانی ظاہر کرتا تھا۔رواں ہفتے کے دوران بلوچستان کے ضلع تربت کے دو علاقوں سے 20 افراد کی گولیوں چھلنی لاشیں لیویز حکام نے برآمد کی تھیں جن کے بارے میں تربت کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تمام افراد ایران کے راستے غیر قانونی طریقے سے یورپ جانا چاہتے تھے جن کو نامعلوم افراد نے دو دنوں کے وقفے سے ہلاک کیا ہے۔ہلاک کئے جانے والے افراد میں سے 15 افراد کی ہلاکت کی ذمہ داری کالعدم عسکری تنظیم، 'بلوچستان لبریشن فرنٹ' کی طرف سے قبول کرلی گئی تھی۔ان واقعات کے بعد، فرنٹیر کور بلوچستان نے ضلع تربت میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادے میں ایک مبینہ دہشت گرد یونس توکلی کو ہلاک کیا تھا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایف آئی اے نے ان دلخراش واقعات کے بعد ان لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے کا اہتمام کرنے والے 3 ایجنٹوں کو سیالکوٹ اور گوجرانوالہ سے گرفتار کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔